IntroSurah Introduction

آسان قرآن

Aasan Quran · 2. Al-Baqara · Ayah 148

  1. وَ لِكُلٍّ وِّجْهَةٌ هُوَ مُوَلِّیْهَا فَاسْتَبِقُوا الْخَیْرٰتِ١ؐؕ اَیْنَ مَا تَكُوْنُوْا یَاْتِ بِكُمُ اللّٰهُ جَمِیْعًا١ؕ اِنَّ اللّٰهَ عَلٰى كُلِّ شَیْءٍ قَدِیْرٌ﴿148﴾

    1. وَلِكُلٍّاور ہر ایک کے لیے
    2. وِّجْهَةٌایک سمت
    3. ھُوَوہ
    4. مُوَلِّيْهَااس طرف رخ کرتا ہے
    5. فَاسْتَبِقُواپس تم سبقت لے جاؤ
    6. الْخَيْرٰتِنیکیاں
    7. اَيْنَ مَاجہاں کہیں
    8. تَكُوْنُوْاتم ہوگے
    9. يَاْتِ بِكُمُلے آئے گا تمہیں
    10. اللّٰهُاللہ
    11. جَمِيْعًااکٹھا
    12. اِنَّ اللّٰهَبیشک اللہ
    13. عَلٰيپر
    14. كُلِّہر
    15. شَيْءٍچیز
    16. قَدِيْرقدرت رکھنے والا
Translation · Aasan Quran
اور ہر گروہ کی ایک سمت ہے جس کی طرف وہ رخ کرتا ہے ،۔ لہذا تم نیک کاموں میں ایک دوسرے سے آگے بڑھنے کی کوشش کرو۔ تم جہاں بھی ہوگے اللہ تم سب کو (اپنے پاس) لے آئے گا۔ (97) یقینا اللہ ہر چیز پر قادر ہے۔
Tafseer · Aasan Quran

97: جو لوگ قبلے کی تبدیلی پر اعتراض کررہے تھے ان پر حجت تمام کرنے کے بعد مسلمانوں کو یہ ہدایت دی جارہی ہے کہ ہر مذہب کے لوگوں نے اپنے اپنے قبلے الگ الگ بنارکھے ہیں اور تمہارے لئے یہ ممکن نہیں ہے کہ اس دنیا میں ان کو کسی ایک قبلے پر جمع کرسکو، لہذا اب ان لوگوں سے قبلے کی بحث میں پڑنے کے بجائے تمہیں اپنے کام میں لگ جانا چاہیے اور وہ یہ ہے کہ اپنے نامہ اعمال میں زیادہ سے زیادہ نیکیوں کا اضافہ کرو اور اس کام میں ایک دوسرے سے سبقت لے جانے کی کوشش کرو، آخری انجام یہ ہوگا کہ تمام مذہبوں والوں کو اللہ تعالیٰ اپنے پاس بلائے گا اور اس وقت ان سب کی ترکی تمام ہوجائے گی وہاں سب کا قبلہ ایک ہی ہوجائے گا، کیونکہ سب اللہ کے سامنے کھڑے ہوں گے۔