آسان قرآن
Aasan Quran · 2. Al-Baqara · Ayah 144
قَدْ نَرٰى تَقَلُّبَ وَجْهِكَ فِی السَّمَآءِ١ۚ فَلَنُوَلِّیَنَّكَ قِبْلَةً تَرْضٰىهَا١۪ فَوَلِّ وَجْهَكَ شَطْرَ الْمَسْجِدِ الْحَرَامِ١ؕ وَ حَیْثُ مَا كُنْتُمْ فَوَلُّوْا وُجُوْهَكُمْ شَطْرَهٗ١ؕ وَ اِنَّ الَّذِیْنَ اُوْتُوا الْكِتٰبَ لَیَعْلَمُوْنَ اَنَّهُ الْحَقُّ مِنْ رَّبِّهِمْ١ؕ وَ مَا اللّٰهُ بِغَافِلٍ عَمَّا یَعْمَلُوْنَ﴿144﴾
- قَدْ نَرٰىہم دیکھتے ہیں
- تَقَلُّبَبار بار پھرنا
- وَجْهِكَآپ کا منہ
- فيمیں (طرف)
- السَّمَآءِآسمان
- فَلَنُوَلِّيَنَّكَتو ضرور ہم پھیردینگے آپ کو
- قِبْلَةًقبلہ
- تَرْضٰىھَااسے آپ پنسد کرتے ہیں
- فَوَلِّپس آپ پھیر لیں
- وَجْهَكَاپنا منہ
- شَطْرَطرف
- الْمَسْجِدِ الْحَرَامِمسجد حرام (خانہ کعبہ)
- وَحَيْثُ مَااور جہاں کہیں
- كُنْتُمْتم ہو
- فَوَلُّوْاسو پھیرلیا کرو
- وُجُوْھَكُمْاپنے منہ
- شَطْرَهٗاسی طرف
- وَاِنَّاور بیشک
- الَّذِيْنَجنہیں
- اُوْتُوا الْكِتٰبَدی گئی کتاب
- لَيَعْلَمُوْنَوہ ضرور جانتے ہیں
- اَنَّهُکہ یہ
- الْحَقُّحق
- مِنْسے
- رَّبِّهِمْان کا رب
- وَمَااور نہیں
- اللّٰهُاللہ
- بِغَافِلٍبیخبر
- عَمَّااس سے جو
- يَعْمَلُوْنَوہ کرتے ہیں
93: جب بیت المقدس کو قبلہ بنایا گیا تو آنحضرت ﷺ کو یہ اندازہ تھا کہ یہ حکم عارضی ہے اور چونکہ بیت اللہ بیت المقدس کے مقابلے میں زیادہ قدیم بھی تھا اور اس سے حضرت ابراہیم ؑ کی یادیں بھی وابستہ تھیں، اس لئے آپ کی طبعی خواہش بھی یہی تھی کہ اسی کو قبلہ بنایا جائے، چنانچہ آنحضرت ﷺ قبلے کی تبدیلی کے انتظار اور اشتیاق میں کبھی کبھی آسمان کی طرف منہ اٹھا کر دیکھتے تھے، اس آیت میں آپ کی اسی کیفیت کو بیان کیا گیا ہے۔
94: یعنی اہل کتاب اچھی طرح جانتے ہیں کہ قبلے کی تبدیلی کا جو حکم دیا گیا ہے وہ بالکل برحق ہے، اس کی ایک وجہ تو یہ ہے کہ وہ لوگ حضرت ابراہیم ؑ کو مانتے تھے اور یہ بات تاریخی طور پر ثابت تھی کہ انہوں نے اللہ تعالیٰ کے حکم سے مکہ میں کعبہ تعمیر کیا تھا بلکہ بعض مورخین نے خود تورات کے دلائل سے ثابت کیا ہے کہ حضرت ابراہیم ؑ کی تمام اولاد (بشمول حضرت اسحاق ؑ) کا قبلہ کعبہ ہی تھا۔