حضرت زیدبن ثابت رضی اللہ عنہ - وفات
اسی کیفیت میں وقت کاسفرجاری رہا…حضرت زیدبن ثابت رضی اللہ عنہ نہایت ذوق وشوق اوربے مثال جذبے کے ساتھ اللہ کے دین کی خدمت اورنشرواشاعت میں ہمیشہ ہی مشغول ومنہمک رہے،اسی چیزکوتادمِ آخراپنااوڑھنابچھونااوراپناشیوہ وشعاربنائے رکھا ، حتیٰ کہ ۴۵ھ؁میں مدینہ منورہ میں ان کاانتقال ہوگیا۔ یوں رسول اللہ ﷺ کے یہ جلیل القدرصحابی حضرت زیدبن ثابت رضی اللہ عنہ اس دنیائے فانی سے کوچ کرتے ہوئے اپنے اللہ سے جاملے…جب ان کی عمرچھپن برس تھی۔ اللہ تعالیٰ جنت الفردوس میں ان کے درجات بلندفرمائیں ، نیزہمیں وہاں اپنے حبیب ﷺ اورتمام صحابۂ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین کی صحبت ومعیت کے شرف سے سرفرازفرمائیں ۔
Top