ظلم
عبداللہ بن عمر ؓ سے روایت ہے کہ نبی اکرم نے فرمایا: ظلم کرنا قیامت کے دن تاریکیوں کا سبب ہے ١ ؎۔
امام ترمذی کہتے ہیں: ١ - یہ حدیث ابن عمر کی روایت سے حسن صحیح غریب ہے، ٢ - اس باب میں عبداللہ بن عمرو، عائشہ، ابوموسیٰ، ابوہریرہ، اور جابر ؓ سے بھی احادیث آئی ہیں۔
تخریج دارالدعوہ: صحیح البخاری/المظالم ٨ (٢٤٤٧)، صحیح مسلم/البر والصلة ١٥ (٢٥٧٩) (تحفة الأشراف: ٧٢٠٩)، و مسند احمد (٢/٩٢، ١٠٦، ١٣٦، ١٣٧، ١٥٦، ١٥٩، ١٩١، ١٩٥) (صحیح )
وضاحت: ١ ؎: یعنی ظلم کرنے والا اپنے ظلم کے سبب قیامت کے دن مختلف قسم کے مصائب سے دوچار ہوگا۔
قال الشيخ الألباني: صحيح
صحيح وضعيف سنن الترمذي الألباني: حديث نمبر 2030
Sayyidina Ibn Umar (RA) reported that Allah’s Messenger ﷺ said, “Oppression will produce darkness on the Day of Resurrection.” (The Arabic words are zuim for oppression and zulamat for darkness). [Bukhari 2447]
Top