سنن الترمذی - نیکی و صلہ رحمی کا بیان - حدیث نمبر 2025
حدیث نمبر: 2025
حَدَّثَنَا هَنَّادٌ، حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِيَةَ، عَنِ الْأَعْمَشِ، عَنْ أَبِي صَالِحٍ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، قَالَ:‏‏‏‏ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:‏‏‏‏ إِنَّ مِنْ شَرِّ النَّاسِ عِنْدَ اللَّهِ يَوْمَ الْقِيَامَةِ ذَا الْوَجْهَيْنِ ، ‏‏‏‏‏‏قَالَ أَبُو عِيسَى:‏‏‏‏ وَفِي الْبَابِ عَنْ أَنَسٍ، ‏‏‏‏‏‏وَعَمَّارٍ، ‏‏‏‏‏‏وَهَذَا حَدِيثٌ حَسَنٌ صَحِيحٌ.
ہر ایک کے منہ پر اس کی طرف داری کرنا
ابوہریرہ ؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہ نے فرمایا: قیامت کے دن اللہ کی نظر میں دو رخے شخص سے بدتر کوئی نہیں ہوگا ١ ؎۔
امام ترمذی کہتے ہیں: ١ - یہ حدیث حسن صحیح ہے، ٢ - اس باب میں انس اور عمار ؓ سے بھی احادیث آئی ہیں۔
تخریج دارالدعوہ: صحیح البخاری/المناقب ١ (٣٤٩٤)، والأدب ٥٢ (٦٠٥٨)، صحیح مسلم/فضائل الصحابة ٤٨ (٢٥٢٦)، سنن ابی داود/ الأدب ٣٩ (٤٨٧٢) (تحفة الأشراف: ١٢٥٣٨)، و مسند احمد (٢/٤٥٥) (صحیح )
وضاحت: ١ ؎: دو رخے شخص سے مراد ایسا آدمی ہے جو ایک گروہ کے پاس جائے تو اسے یہ یقین دلائے کہ تمہارا خیرخواہ اور ساتھی ہوں اور دوسرے کا مخالف ہوں، لیکن جب دوسرے گروہ کے پاس جائے تو اسے بھی اسی طرح کا تاثر دے۔
قال الشيخ الألباني: صحيح صحيح الجامع (2226)
صحيح وضعيف سنن الترمذي الألباني: حديث نمبر 2025
Sayyidina Abu Hurairah (RA) reported that Allah’s Messenger ﷺ said, “Surely, the worst of men in the sight of Allah on the Day of Resurrection is the two-faced.” [Bukhari 6058, Muslim 2526] --------------------------------------------------------------------------------
Top