سنن الترمذی - نیکی و صلہ رحمی کا بیان - حدیث نمبر 1954
حدیث نمبر: 1954
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدٍ، أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ الْمُبَارَكِ، حَدَّثَنَا الرَّبِيعُ بْنُ مُسْلِمٍ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ زِيَادٍ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، قَالَ:‏‏‏‏ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:‏‏‏‏ مَنْ لَا يَشْكُرُ النَّاسَ لَا يَشْكُرُ اللَّهَ ، ‏‏‏‏‏‏قَالَ:‏‏‏‏ هَذَا حَدِيثٌ حَسَنٌ صَحِيحٌ.
محسن کا شکریہ ادا کرنا
ابوہریرہ ؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہ نے فرمایا: جو لوگوں کا شکر یہ ادا نہ کرے وہ اللہ کا شکر ادا نہیں کرے گا ١ ؎۔
امام ترمذی کہتے ہیں: یہ حدیث حسن صحیح ہے۔
تخریج دارالدعوہ: سنن ابی داود/ الأدب ١٢ (٤٨١١) (تحفة الأشراف: ١٤٣٦٨)، و مسند احمد (٢/٢٩٥، ٣٠٣، ٤٦١) (صحیح )
وضاحت: ١ ؎: یعنی جو اللہ کے بندوں کا ان کے توسط سے ملنے والی کسی نعمت پر شکر گزار نہ ہو حالانکہ اللہ نے اس کا حکم دیا ہے تو ایسے شخص سے یہ کیسے امید کی جاسکتی ہے کہ وہ اللہ کا شکر گزار بندہ ہوگا؟ یا اس کا مفہوم یہ ہے کہ اللہ تعالیٰ بندہ کا شکر اس احسان پر جو اللہ نے اس پر کیا ہے نہیں قبول کرے گا، جب تک کہ بندہ لوگوں کے احسان کا شکر ادا نہ کرے۔
قال الشيخ الألباني: صحيح، المشکاة (3025)، الصحيحة (417)، التعليق الرغيب (2 / 56)
صحيح وضعيف سنن الترمذي الألباني: حديث نمبر 1954
Sayyidina Abu Hurairah (RA) reported that Allah’s Messenger ﷺ said, ‘He who does not thank people does not thank Allah.”
Top