سنن الترمذی - مناقب کا بیان - حدیث نمبر 3854
حدیث نمبر: 3854
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ أَبِي زِيَادٍ، حَدَّثَنَا سَيَّارٌ، حَدَّثَنَا جَعْفَرُ بْنُ سُلَيْمَانَ، حَدَّثَنَا ثَابِتٌ، وَعَلِيُّ بْنُ زَيْدٍ،‏‏‏‏ عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ، قَالَ:‏‏‏‏ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:‏‏‏‏ كَمْ مِنْ أَشْعَثَ أَغْبَرَ ذِي طِمْرَيْنِ لَا يُؤْبَهُ لَهُ لَوْ أَقْسَمَ عَلَى اللَّهِ لَأَبَرَّهُ مِنْهُمْ الْبَرَاءُ بْنُ مَالِكٍ . قَالَ أَبُو عِيسَى:‏‏‏‏ هَذَا حَدِيثٌ صَحِيحٌ حَسَنٌ مِنْ هَذَا الْوَجْهِ.
حضرت براہ بن مالک کے مناقب
انس بن مالک ؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہ نے فرمایا: کتنے پراگندہ بال غبار آلود اور پرانے کپڑے والے ہیں کہ جن کی کوئی پرواہ نہیں کرتا ایسے ہیں کہ اگر اللہ کے بھروسہ پر قسم کھا لیں تو اللہ ان کی قسم کو سچی کر دے ١ ؎، انہیں میں سے براء بن مالک ہیں ۔
امام ترمذی کہتے ہیں: یہ حدیث اس سند سے حسن غریب ہے۔
تخریج دارالدعوہ: تفرد بہ المؤلف ( تحفة الأشراف: ٢٧٥، و ١١٠١)، و مسند احمد (٣/١٤٥) (صحیح)
وضاحت: ١ ؎: یہ ان کے اللہ تعالیٰ کے نہایت محبوب ہونے کی دلیل ہے، اور یہ محبوبیت یونہی حاصل ہوجاتی، بلکہ یہ لوگ اللہ تعالیٰ کے اوامر و نواہی اور احکامات کی صدق دل اور فدائیت کے ساتھ بجا آوری کرتے ہیں، اس لیے ان کو یہ مقام حاصل ہوجاتا ہے، اور ان میں براء بن مالک بھی تھے، ؓ۔
قال الشيخ الألباني: صحيح، المشکاة (6239)، تخريج المشکلة (125)
صحيح وضعيف سنن الترمذي الألباني: حديث نمبر 3854
Sayyidina Anas ibn Maalik (RA) reported that Allah’s Messenger ﷺ said, ‘How many there are with dishevelled hair and dusty bodies, worried and wearing a pair of ragged garments to whom people pay no attention, yet, if they were to adjure by Allah, He would confirm them to be true! One of them is Bara ibn Maalik --------------------------------------------------------------------------------
Top