سنن الترمذی - مناقب کا بیان - حدیث نمبر 3740
حدیث نمبر: 3740
حَدَّثَنَا عَبْدُ الْقُدُّوسِ بْنُ مُحَمَّدٍ الْعَطَّارُ الْبَصْرِيُّ، حَدَّثَنَا عَمْرُو بْنُ عَاصِمٍ، عَنْ إِسْحَاق بْنِ يَحْيَى بْنِ طَلْحَةَ، عَنْ عَمِّهِ مُوسَى بْنِ طَلْحَةَ، قَالَ:‏‏‏‏ دَخَلْتُ عَلَى مُعَاوِيَةَ،‏‏‏‏ فَقَالَ:‏‏‏‏ أَلَا أُبَشِّرُكَ ؟ سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ:‏‏‏‏ طَلْحَةُ مِمَّنْ قَضَى نَحْبَهُ . قَالَ:‏‏‏‏ هَذَا غَرِيبٌ، ‏‏‏‏‏‏لَا نَعْرِفُهُ مِنْ حَدِيثِ مُعَاوِيَةَ إِلَّا مِنْ هَذَا الْوَجْهِ.
طلحہ بن عبیداللہ ؓ کے مناقب
موسیٰ بن طلحہ کہتے ہیں کہ میں معاویہ ؓ کے پاس آیا تو انہوں نے کہا: کیا میں تمہیں یہ خوشخبری نہ سناؤں کہ میں نے رسول اللہ کو فرماتے ہوئے سنا ہے: طلحہ ان لوگوں میں سے ہیں جن کے سلسلہ میں اللہ نے فرمایا ہے کہ وہ اپنا کام پورا کرچکے ہیں ١ ؎۔
امام ترمذی کہتے ہیں: یہ حدیث غریب ہے، ہم اسے معاویہ ؓ کی روایت سے صرف اسی سند سے جانتے ہیں۔
تخریج دارالدعوہ: انظر حدیث رقم ٣٢٠٢ (حسن)
وضاحت: ١ ؎: یہ اللہ تعالیٰ کے قول «من المؤمنين رجال صدقوا ما عاهدوا اللہ عليه فمنهم من قضی نحبه ومنهم من ينتظر» (الأحزاب: 23 ) کی طرف اشارہ ہے، یعنی: مومنوں میں ایسے بھی لوگ ہیں جنہوں نے اللہ سے کئے ہوئے عہد و پیمان ( صبر و ثبات ) کو سچ کر دکھایا، ان میں سے بعض نے تو اپنی نذر پوری کردی، اور بعض وقت کا انتظار کر رہے ہیں۔
قال الشيخ الألباني: حسن وهو مکرر الحديث (3432)
صحيح وضعيف سنن الترمذي الألباني: حديث نمبر 3740
Musa ibn Talhah narrated: I went to Mu’awiyah who said, “Shall I not give you glad tidings? I had heard Allah’s Messenger ﷺ say: Talhah is one who has fulfilled his vow.”
Top