سنن الترمذی - مناقب کا بیان - حدیث نمبر 3693
حدیث نمبر: 3693
حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ، حَدَّثَنَا اللَّيْثُ، عَنِ ابْنِ عَجْلَانَ، عَنْ سَعْدِ بْنِ إِبْرَاهِيمَ، عَنْ أَبِي سَلَمَةَ، عَنْ عَائِشَةَ، قَالَتْ:‏‏‏‏ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:‏‏‏‏ قَدْ كَانَ يَكُونُ فِي الْأُمَمِ مُحَدَّثُونَ، ‏‏‏‏‏‏فَإِنْ يَكُ فِي أُمَّتِي أَحَدٌ فَعُمَرُ بْنُ الْخَطَّابِ . قَالَ أَبُو عِيسَى:‏‏‏‏ هَذَا صَحِيحٌ، ‏‏‏‏‏‏قَالَ:‏‏‏‏ حَدَّثَنِي بَعْضُ أَصْحَابِ سُفْيَانَ، ‏‏‏‏‏‏قَالَ:‏‏‏‏ قَالَ سُفْيَانُ بْنُ عُيَيْنَةَ:‏‏‏‏ مُحَدَّثُونَ يَعْنِي مُفَهَّمُونَ.
ام المؤمنین عائشہ ؓ کہتی ہیں کہ رسول اللہ نے فرمایا: اگلی امتوں میں کچھ ایسے لوگ ہوتے تھے، جو «مُحدّث» ہوتے تھے ١ ؎ اگر میری امت میں کوئی ایسا ہوا تو وہ عمر بن خطاب ہوں گے ۔
امام ترمذی کہتے ہیں: ١- یہ حدیث صحیح ہے، ٢- مجھ سے سفیان کے کسی شاگرد نے بیان کیا کہ سفیان بن عیینہ نے کہا: «محدثون» وہ ہیں جنہیں دین کی فہم عطا کی گئی ہو۔
تخریج دارالدعوہ: صحیح مسلم/فضائل الصحابة ٢ (٢٣٩٨) (تحفة الأشراف: ١٧٧١٧)، و مسند احمد (٦/٥٥) (حسن صحیح)
وضاحت: ١ ؎: «محدث» اس کو کہتے ہیں جس کی زبان پر اللہ کی طرف سے حق بات کا الہام ہوتا ہے، جبرائیل (علیہ السلام) وحی لے کر اس کے پاس نہیں آتے کیونکہ وہ آدمی نبی نہیں ہوتا، اللہ کی طرف سے حق بات اس کے دل و دماغ میں ڈال دی جاتی ہے، اور فی الحقیقت کئی معاملات میں عمر ؓ کی رائے کی تائید اللہ تعالیٰ نے وحی سے فرما دی ( نیز دیکھئیے حدیث رقم: ٣٦٩١)۔
قال الشيخ الألباني: حسن صحيح
صحيح وضعيف سنن الترمذي الألباني: حديث نمبر 3693
Sayyidah Ayshah (RA) reported that Allah’s Messenger ﷺ said, “There had been muhaddithun in the previous Ummah. If there is to be one in my ummah then he is Umar ibn al-Khattab.” [Muslim 2398, Ahmed 24339]
Top