سنن الترمذی - لباس کا بیان - حدیث نمبر 1721
حدیث نمبر: 1721
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ، حَدَّثَنَا مُعَاذُ بْنُ هِشَامٍ، حَدَّثَنَا أَبِي، عَنْ قَتَادَةَ، عَنْ الشَّعْبِيِّ، عَنْ سُوَيْدِ بْنِ غَفَلَةَ، عَنْ عُمَرَ، أَنَّهُ خَطَبَ بِالْجَابِيَةِ، ‏‏‏‏‏‏فَقَالَ:‏‏‏‏ نَهَى نَبِيُّ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنْ الْحَرِيرِ، ‏‏‏‏‏‏إِلَّا مَوْضِعَ أُصْبُعَيْنِ، ‏‏‏‏‏‏أَوْ ثَلَاثٍ، ‏‏‏‏‏‏أَوْ أَرْبَعٍ ، ‏‏‏‏‏‏قَالَ أَبُو عِيسَى:‏‏‏‏ هَذَا حَدِيثٌ حَسَنٌ صَحِيحٌ.
مردوں کے لئے ریشم اور سونا حرام ہے
سوید بن غفلہ ؓ کہتے ہیں کہ عمر نے مقام جابیہ میں خطبہ دیا اور کہا: نبی اکرم نے ریشم سے منع فرمایا سوائے دو، یا تین، یا چار انگشت کے برابر ١ ؎۔
امام ترمذی کہتے ہیں: یہ حدیث حسن صحیح ہے۔
تخریج دارالدعوہ: صحیح مسلم/اللباس ٢ (٢٠٦٩/١٥)، (تحفة الأشراف: ١٠٤٥٩) (صحیح )
وضاحت: ١ ؎: ریشم کا لباس مردوں کے لیے شرعی طور پر حرام ہے، البتہ دو یا تین یا چار انگلی کے برابر کسی کپڑے پر ریشم لگا ہو، یا کوئی عذر مثلاً خارش وغیرہ ہو تو اس کی گنجائش ہے۔
قال الشيخ الألباني: صحيح
صحيح وضعيف سنن الترمذي الألباني: حديث نمبر 1721
Sayyidina Umar (RA) delivered a sermon at Jabiyah and said, “Allah’s Messenger ﷺ frobade wearing silk, except to the extent of two fingers.... or three, or four.” [Muslim 2066] --------------------------------------------------------------------------------
Top