سنن الترمذی - گواہیوں کا بیان - حدیث نمبر 2332
حدیث نمبر: 2332
حَدَّثَنَا عَبَّاسُ بْنُ مُحَمَّدٍ الدُّورِيُّ، حَدَّثَنَا خَالِدُ بْنُ مَخْلَدٍ، حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ عُمَرَ الْعُمَرِيُّ، عَنْ سَعْدِ بْنِ سَعِيدٍ الْأَنْصَارِيِّ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ، قَالَ:‏‏‏‏ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:‏‏‏‏ لَا تَقُومُ السَّاعَةُ حَتَّى يَتَقَارَبَ الزَّمَانُ فَتَكُونُ السَّنَةُ كَالشَّهْرِ، ‏‏‏‏‏‏وَالشَّهْرُ كَالْجُمُعَةِ، ‏‏‏‏‏‏وَتَكُونُ الْجُمُعَةُ كَالْيَوْمِ، ‏‏‏‏‏‏وَيَكُونُ الْيَوْمُ كَالسَّاعَةِ، ‏‏‏‏‏‏وَتَكُونُ السَّاعَةُ كَالضَّرَمَةِ بِالنَّارِ ، ‏‏‏‏‏‏قَالَ أَبُو عِيسَى:‏‏‏‏ هَذَا حَدِيثٌ غَرِيبٌ مِنْ هَذَا الْوَجْهِ، ‏‏‏‏‏‏وَسَعْدُ بْنُ سَعِيدٍ هُوَ أَخُو يَحْيَى بْنِ سَعِيدٍ الأَنْصَارِيِّ.
زمانے کا قرب اور امیدروں کی قلت کے متعلق
انس بن مالک ؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہ نے فرمایا: قیامت نہیں قائم ہوگی یہاں تک کہ زمانہ قریب ہوجائے گا ١ ؎ سال ایک مہینہ کے برابر ہوجائے گا جب کہ ایک مہینہ ایک ہفتہ کے برابر اور ایک ہفتہ ایک دن کے برابر اور ایک دن ایک ساعت (گھڑی) کے برابر ہوجائے گا اور ایک ساعت (گھڑی) آگ سے پیدا ہونے والی چنگاری کے برابر ہوجائے گی ۔
امام ترمذی کہتے ہیں: اس سند سے یہ حدیث غریب ہے۔
تخریج دارالدعوہ: تفرد بہ المؤلف (تحفة الأشراف: ٨٤٦) (صحیح )
وضاحت: ١ ؎: زمانہ قریب ہوجائے گا اس کا مفہوم یہ ہے کہ یا تو اس کی برکتیں کم ہوجائیں گی اور فائدہ کی بجائے نقصانات زیادہ ہوں گے یا اس طرف اشارہ ہے کہ لوگ دنیاوی مشاغل میں اس قدر منہمک و مشغول ہوں گے کہ انہیں دن اور رات کے گزرنے کا احساس ہی نہ ہوگا (دوسرے ٹکڑے سے متعلق حدیث اگلے باب میں آرہی ہے)۔
قال الشيخ الألباني: صحيح، المشکاة (5448 / التحقيق الثانی)
صحيح وضعيف سنن الترمذي الألباني: حديث نمبر 2332
Sayyidina Anas ibn Maalik (RA) reported that Allah’s Messenger ﷺ said, “The Hour will not come till time draws near and a year becomes like a month, a month like a week, a week like a day and a day like an hour and on hour like a burning piece of wood.”
Top