سنن الترمذی - گواہیوں کا بیان - حدیث نمبر 2321
حدیث نمبر: 2321
حَدَّثَنَا سُوَيْدُ بْنُ نَصْرٍ، أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ الْمُبَارَكِ، عَنْ مُجَالِدٍ، عَنْ قَيْسِ بْنِ أَبِي حَازِمٍ، عَنْ الْمُسْتَوْرِدِ بْنِ شَدَّادٍ، قَالَ:‏‏‏‏ كُنْتُ مَعَ الرَّكْبِ الَّذِينَ وَقَفُوا مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَلَى السَّخْلَةِ الْمَيِّتَةِ، ‏‏‏‏‏‏فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:‏‏‏‏ أَتَرَوْنَ هَذِهِ هَانَتْ عَلَى أَهْلِهَا حِينَ أَلْقَوْهَا ، ‏‏‏‏‏‏قَالُوا:‏‏‏‏ مِنْ هَوَانِهَا أَلْقَوْهَا يَا رَسُولَ اللَّهِ، ‏‏‏‏‏‏قَالَ:‏‏‏‏ فَالدُّنْيَا أَهْوَنُ عَلَى اللَّهِ مِنْ هَذِهِ عَلَى أَهْلِهَا ، ‏‏‏‏‏‏وَفِي الْبَابِ عَنْ جَابِرٍ وَابْنِ عُمَرَ، ‏‏‏‏‏‏قَالَ أَبُو عِيسَى:‏‏‏‏ حَدِيثُ الْمُسْتَوْرِدِ حَدِيثٌ حَسَنٌ.
اللہ تعالیٰ کے نزدیک دنیا کی بے وقعتی
مستورد بن شداد ؓ کہتے ہیں کہ میں بھی ان سواروں کے ساتھ تھا جو رسول اللہ کے ساتھ ایک بکری کے مرے ہوئے بچے کے پاس کھڑے تھے، رسول اللہ نے فرمایا: کیا تم لوگ اسے دیکھ رہے ہو کہ جب یہ اس کے مالکوں کے نزدیک حقیر اور بےقیمت ہوگیا تو انہوں نے اسے پھینک دیا، صحابہ نے عرض کیا: اللہ کے رسول! اس کی بےقیمت ہونے کی بنیاد ہی پر لوگوں نے اسے پھینک دیا ہے، آپ نے فرمایا: دنیا اللہ تعالیٰ کے نزدیک اس سے بھی زیادہ حقیر اور بےوقعت ہے جتنا یہ اپنے لوگوں کے نزدیک حقیر اور بےوقعت ہے ۔
امام ترمذی کہتے ہیں: ١ - مستورد ؓ کی حدیث حسن ہے، ٢ - اس باب میں جابر اور ابن عمر ؓ سے بھی احادیث آئی ہیں۔
تخریج دارالدعوہ: سنن ابن ماجہ/الزہد ٣ (٤١١١) (تحفة الأشراف: ١١٢٥٨) وانظر مسند احمد (٤/٢٢٩، ٢٣٠) (صحیح )
قال الشيخ الألباني: صحيح، ابن ماجة (4111)
صحيح وضعيف سنن الترمذي الألباني: حديث نمبر 2321
Sayyidina Mustawrid ibn Shaddad (RA) reported that he was among the unit that accompanied Allah;s Messenger ﷺ who stopped at a dead lamb. He said, “ Do you see how its owners have abandoned it as worthless?” They said, “ O Messenger ﷺ of Allah ,they threw it away because it is worthless” He said , “ The world is worthless in Allah;s sight more than this lamb to its owner” [ Ibn e Majah 4111, Ahmed 18035] --------------------------------------------------------------------------------
Top