سنن الترمذی - قرآن کی تفسیر کا بیان - حدیث نمبر 3064
حدیث نمبر: 3064
حَدَّثَنَا أَبُو كُرَيْبٍ، حَدَّثَنَا مُعَاوِيَةُ بْنُ هِشَامٍ، عَنْ سُفْيَانَ، عَنْ أَبِي إِسْحَاق، عَنْ نَاجِيَةَ بْنِ كَعْبٍ، عَنْ عَلِيٍّ، أَنَّ أَبَا جَهْلٍ، ‏‏‏‏‏‏قَالَ لِلنَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:‏‏‏‏ إِنَّا لَا نُكَذِّبُكَ وَلَكِنْ نُكَذِّبُ بِمَا جِئْتَ بِهِ، ‏‏‏‏‏‏فَأَنْزَلَ اللَّهُ تَعَالَى فَإِنَّهُمْ لا يُكَذِّبُونَكَ وَلَكِنَّ الظَّالِمِينَ بِآيَاتِ اللَّهِ يَجْحَدُونَ سورة الأنعام آية 33 .
تفسیر سورت انعام
علی ؓ سے روایت ہے کہ ابوجہل نے نبی اکرم سے کہا: ہم آپ کو نہیں جھٹلاتے ہیں، بلکہ آپ جو (دین قرآن) لے کر آئے ہیں اسے جھٹلاتے ہیں، تو اللہ تعالیٰ نے آیت «فإنهم لا يکذبونک ولکن الظالمين بآيات اللہ يجحدون» وہ لوگ تجھ کو نہیں جھٹلاتے ہیں بلکہ ظالم لوگ اللہ کی آیتوں کا انکار کرتے ہیں (الانعام: ٣٣ ) ۔
تخریج دارالدعوہ: تفرد بہ المؤلف (تحفة الأشراف: ١٠٢٨٨) (ضعیف الإسناد) (محمد بن اسحاق مدلس ہیں اور روایت عنعنہ سے ہے، نیز معاویہ بن ہشام سے اوہام صادر ہوئے ہیں )
قال الشيخ الألباني: (حديث علي) ضعيف الإسناد، (حديث ناجية) ضعيف أيضا
صحيح وضعيف سنن الترمذي الألباني: حديث نمبر 3064
Sayyidina Ali (RA) reported that Abu Jahl said to the Prophet ﷺ , “We do not belie you. We belie that which you have brought.” So Allah, the Exalted, revealed: "Though in truth they belie not you, but the evildoers in fact deny the revelations of Allah." (6:33)
Top