سنن الترمذی - قرآن کی تفسیر کا بیان - حدیث نمبر 3000
حدیث نمبر: 3000
حَدَّثَنَا أَبُو كُرَيْبٍ، حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، عَنْ الرَّبِيعِ بْنِ صَبِيحٍ، وَحَمَّادُ ابْنُ سلمة، عَنْ أَبِي غَالِبٍ، قَالَ:‏‏‏‏ رَأَى أَبُو أُمَامَةَ رُءُوسًا مَنْصُوبَةً عَلَى دَرَجِ مَسْجِدِ دِمَشْقَ، ‏‏‏‏‏‏فَقَالَ أَبُو أُمَامَةَ:‏‏‏‏ كِلَابُ النَّارِ شَرُّ قَتْلَى تَحْتَ أَدِيمِ السَّمَاءِ خَيْرُ قَتْلَى مَنْ قَتَلُوهُ ثُمَّ قَرَأَ:‏‏‏‏ يَوْمَ تَبْيَضُّ وُجُوهٌ وَتَسْوَدُّ وُجُوهٌ سورة آل عمران آية 106 إِلَى آخِرِ الْآيَةِ، ‏‏‏‏‏‏قُلْتُ لِأَبِي أُمَامَةَ:‏‏‏‏ أَنْتَ سَمِعْتَهُ مِنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ؟ قَالَ:‏‏‏‏ لَوْ لَمْ أَسْمَعْهُ إِلَّا مَرَّةً أَوْ مَرَّتَيْنِ أَوْ ثَلَاثًا أَوْ أَرْبَعًا حَتَّى عَدَّ سَبْعًا مَا حَدَّثْتُكُمُوهُ ، ‏‏‏‏‏‏قَالَ أَبُو عِيسَى:‏‏‏‏ هَذَا حَدِيثٌ حَسَنٌ، ‏‏‏‏‏‏وَأَبُو غَالِبٍ يُقَالُ اسْمُهُ حَزَوَّرٌ، ‏‏‏‏‏‏وَأَبُو أُمَامَةَ الْبَاهِلِيُّ اسْمُهُ صُدَيُّ بْنُ عَجْلَانَ وَهُوَ سَيِّدُ بَاهِلَةَ.
سورت آل عمران کے متعلق
ابوغالب کہتے ہیں کہ ابوامامہ ؓ نے دمشق کی مسجد کی سیڑھیوں پر (حروراء کے مقتول خوارج کے) سر لٹکتے ہوئے دیکھے، تو کہا: یہ جہنم کے کتے ہیں، آسمان کے سایہ تلے بدترین مقتول ہیں جب کہ بہترین مقتول وہ ہیں جنہیں انہوں نے قتل کیا ہے، پھر انہوں نے یہ آیت «يوم تبيض وجوه وتسود وجوه» ١ ؎ پڑھی میں نے ابوامامہ ؓ سے کہا: کیا آپ نے اسے رسول اللہ سے سنا ہے؟ کہا: میں نے اسے اگر ایک بار یا دو بار یا تین بار یا چار بار یہاں تک انہوں نے سات بار گنا، نہ سنا ہوتا تو تم لوگوں سے میں اسے نہ بیان کرتا۔
امام ترمذی کہتے ہیں: ١ - یہ حدیث حسن ہے، ٢ - ابوغالب کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ ان کا نام حزور ہے۔ ٣ - اور ابوامامہ باہلی ؓ کا نام صدی بن عجلان ہے، وہ قبیلہ باہلہ کے سردار تھے۔
تخریج دارالدعوہ: سنن ابن ماجہ/المقدمة ١٢ (١٧٦) (تحفة الأشراف: ٤٩٣٥) (حسن صحیح )
قال الشيخ الألباني: حسن صحيح، ابن ماجة (176)
صحيح وضعيف سنن الترمذي الألباني: حديث نمبر 3000
Abu Ghalib narrated: Abu Umamah (RA) saw some heads hanging on the eps of Damascus and remarked, “Dogs of the fire worst of the slain under the sky (on the surface of earth)! The best of the slain were the ones they have killed!” Then he recited: "On the day when (some) faces are brightened and other faces are blackened. " (3:106 to the end of the verse) I asked Abu Umamah (RA). Have you heard it from Allah’s Messenger?” He said, “Had I not heard it once, twice, thrice, four times nay, seven times I would not have mentioned it to you.” (He meant that he had heard it often). [Ibn e Majah 176,Ahmed 22213]
Top