سنن الترمذی - قرآن کی تفسیر کا بیان - حدیث نمبر 2973
حدیث نمبر: 2973
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ حُجْرٍ، أَخْبَرَنَا هُشَيْمٌ، أَخْبَرَنَا مُغِيرَةُ، عَنْ مُجَاهِدٍ، قَالَ:‏‏‏‏ قَالَ كَعْبُ بْنُ عُجْرَةَ:‏‏‏‏ وَالَّذِي نَفْسِي بِيَدِهِ لَفِيَّ أُنْزِلَتْ هَذِهِ الْآيَةُ وَإِيَّايَ عَنَى بِهَا فَمَنْ كَانَ مِنْكُمْ مَرِيضًا أَوْ بِهِ أَذًى مِنْ رَأْسِهِ فَفِدْيَةٌ مِنْ صِيَامٍ أَوْ صَدَقَةٍ أَوْ نُسُكٍ سورة البقرة آية 196، قَالَ:‏‏‏‏ كُنَّا مَعَ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِالْحُدَيْبِيَةِ وَنَحْنُ مُحْرِمُونَ، ‏‏‏‏‏‏وَقَدْ حَصَرَنَا الْمُشْرِكُونَ وَكَانَتْ لِي وَفْرَةٌ فَجَعَلَتِ الْهَوَامُّ تَسَاقَطُ عَلَى وَجْهِي، ‏‏‏‏‏‏فَمَرَّ بِي النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، ‏‏‏‏‏‏فَقَالَ:‏‏‏‏ كَأَنَّ هَوَامَّ رَأْسِكَ تُؤْذِيكَ، ‏‏‏‏‏‏قَالَ:‏‏‏‏ قُلْتُ:‏‏‏‏ نَعَمْ، ‏‏‏‏‏‏قَالَ:‏‏‏‏ فَاحْلِقْ، ‏‏‏‏‏‏وَنَزَلَتْ هَذِهِ الْآيَةُ ، ‏‏‏‏‏‏قَالَ مُجَاهِدٌ:‏‏‏‏ الصِّيَامُ ثَلَاثَةُ أَيَّامٍ، ‏‏‏‏‏‏وَالطَّعَامُ لِسِتَّةِ مَسَاكِينَ، ‏‏‏‏‏‏وَالنُّسُكُ شَاةٌ فَصَاعِدًا .
سورت بقرہ کے متعلق
مجاہد کہتے ہیں کہ کعب بن عجرہ ؓ نے کہا: قسم ہے اس ذات کی جس کے ہاتھ میں میری جان ہے! یہ آیت: «فمن کان منکم مريضا أو به أذى من رأسه ففدية من صيام أو صدقة أو نسك» البتہ تم میں سے جو بیمار ہو یا اس کے سر میں کوئی تکلیف ہو (جس کی وجہ سے سر منڈا لے) تو اس پر فدیہ ہے، خواہ روزے رکھ لے، خواہ صدقہ دے، خواہ قربانی کرے (البقرہ: ١٩٦ ) ، میرے بارے میں اتری ہم حدیبیہ میں تھے، احرام باندھے ہوئے تھے، مشرکوں نے ہمیں روک رکھا تھا، میرے بال کانوں کے لو کے برابر تھے، سر کے جوئیں چہرے پر گرنے لگیں، نبی اکرم کا گزر ہمارے پاس سے ہوا (ہمیں دیکھ کر) آپ نے فرمایا: لگتا ہے تمہارے سر کی جوئیں تمہیں تکلیف پہنچا رہی ہیں؟ میں نے کہا: جی ہاں، آپ نے فرمایا: سر لو مونڈ ڈالو ، پھر یہ آیت (مذکورہ) اتری۔ مجاہد کہتے ہیں: روزے تین دن ہیں، کھانا چھ مسکینوں ١ ؎ کو کھلانا ہے۔ اور قربانی (کم از کم) ایک بکری، اور اس سے زیادہ بھی ہے۔
تخریج دارالدعوہ: انظر حدیث رقم ٩٦٣ (تحفة الأشراف: ١١١١٤، و ١١١١٦) (صحیح )
وضاحت: ١ ؎: ایک دوسری حدیث میں صراحت آ گئی ہے کہ تین صاع چھ مسکین کو کھلائے یعنی فی مسکین آدھا صاع (جو بھی کھانا وہاں کھایا جاتا ہو)۔
قال الشيخ الألباني: صحيح
صحيح وضعيف سنن الترمذي الألباني: حديث نمبر 2973
Mujahid reported that Sayyidina Ka’b ibn Ujrah narrated: By Him Who has my soul in His hand this verse was revealed concerning myself: “And if any of you is ill, or has an ailment in his scalp, (Necessitating shaving), (He should) in compensation either fast, or feed the poor, or offer sacrifice” (2:196). We were with the Prophet ﷺ at Hudaybiyah while we had assumed the ihram and the idolators had besieged us. My hair were long up to the ears. Lice had infested them and (were so many that they) fell on my face. The Prophet ﷺ passed by and said. “It seems the lice on your head are menacing you.” I said, “Yes” He said, “So shave your hair off”, and this verse was revealed. Mujahid said, “Fasting is three days while alms are to feed six needy people, offering is one goat - or more.” [Bukhari 1816,Muslim 1201, Ibn e Majah 3079,Ahmed 18132]
Top