سنن الترمذی - فضائل قرآن کا بیان۔ - حدیث نمبر 2881
حدیث نمبر: 2881
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ مَنِيعٍ، حَدَّثَنَا جَرِيرُ بْنُ عَبْدِ الْحَمِيدِ، عَنْ مَنْصُورِ بْنِ الْمُعْتَمِرِ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ بْنِ يَزِيدَ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ يَزِيدَ، عَنْ أَبِي مَسْعُودٍ الْأَنْصَارِيِّ، قَالَ:‏‏‏‏ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:‏‏‏‏ مَنْ قَرَأَ الْآيَتَيْنِ مِنْ آخِرِ سُورَةِ الْبَقَرَةِ فِي لَيْلَةٍ كَفَتَاهُ ، ‏‏‏‏‏‏قَالَ أَبُو عِيسَى:‏‏‏‏ هَذَا حَدِيثٌ حَسَنٌ صَحِيحٌ.
سورت بقرہ کی آخری آیات کی فضیلت
ابومسعود انصاری ؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہ نے فرمایا: جس نے رات میں سورة البقرہ کی آخری دو آیتیں پڑھیں وہ اس کے لیے کافی ہوگئیں ١ ؎۔
امام ترمذی کہتے ہیں: یہ حدیث حسن صحیح ہے۔
تخریج دارالدعوہ: صحیح البخاری/فضائل القرآن ١٠ (٥٠٠٩)، صحیح مسلم/المسافرین ٤٣ (٨٠٧)، سنن ابی داود/ الصلاة ٣٢٦ (١٣٩٧)، سنن ابن ماجہ/الإقامة ١٨٣ (١٣٦٩) (تحفة الأشراف: ٩٩٩٩)، و مسند احمد (٤/١١٨)، سنن الدارمی/الصلاة ١٧٠ (١٥٢٨) (صحیح )
وضاحت: ١ ؎: یعنی یہ دونوں آیتیں ہر برائی اور شیطان کے شر سے اس کی حفاظت کریں گی۔
قال الشيخ الألباني: صحيح، صحيح أبي داود (1263 )
صحيح وضعيف سنن الترمذي الألباني: حديث نمبر 2881
Sayyidina Abu Mas’ud Ansari (RA) reported that Allah’s Messenger ﷺ said, “If anyone recites the two verses at the conclusion of surah al-Baqarah in the night then that enough for him.” [Bukhari 4008,Muslim 808,Ahmed 17067]
Top