سنن الترمذی - فتنوں کا بیان - حدیث نمبر 2263
حدیث نمبر: 2263
حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ مُحَمَّدٍ، عَنِ الْعَلَاءِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَقَفَ عَلَى أُنَاسٍ جُلُوسٍ، ‏‏‏‏‏‏فَقَالَ:‏‏‏‏ أَلَا أُخْبِرُكُمْ بِخَيْرِكُمْ مِنْ شَرِّكُمْ ؟ قَالَ:‏‏‏‏ فَسَكَتُوا، ‏‏‏‏‏‏فَقَالَ ذَلِكَ ثَلَاثَ مَرَّاتٍ، ‏‏‏‏‏‏فَقَالَ رَجُلٌ:‏‏‏‏ بَلَى يَا رَسُولَ اللَّهِ، ‏‏‏‏‏‏أَخْبِرْنَا بِخَيْرِنَا مِنْ شَرِّنَا، ‏‏‏‏‏‏قَالَ:‏‏‏‏ خَيْرُكُمْ مَنْ يُرْجَى خَيْرُهُ وَيُؤْمَنُ شَرُّهُ، ‏‏‏‏‏‏وَشَرُّكُمْ مَنْ لَا يُرْجَى خَيْرُهُ وَلَا يُؤْمَنُ شَرُّهُ ، ‏‏‏‏‏‏قَالَ أَبُو عِيسَى:‏‏‏‏ هَذَا حَدِيثٌ حَسَنٌ صَحِيحٌ.
ابوہریرہ ؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ کچھ بیٹھے ہوئے لوگوں کے پاس آ کر ٹھہرے اور فرمایا: کیا میں تمہارے اچھے لوگوں کو تمہارے برے لوگوں میں سے نہ بتادوں؟ لوگ خاموش رہے، آپ نے تین مرتبہ یہی فرمایا، ایک آدمی نے کہا: اللہ کے رسول! کیوں نہیں؟ آپ ہمارے اچھے لوگوں کو برے لوگوں میں سے بتا دیجئیے، آپ نے فرمایا: تم میں بہتر وہ ہے جس سے خیر کی امید رکھی جائے اور جس کے شر سے مامون (بےخوف) رہا جائے اور تم میں سے برا وہ ہے جس سے خیر کی امید نہ رکھی جائے اور جس کے شر سے مامون (بےخوف) نہ رہا جائے ۔
امام ترمذی کہتے ہیں: یہ حدیث حسن صحیح ہے۔
تخریج دارالدعوہ: تفرد بہ المؤلف (تحفة الأشراف: ١٤٠٧٦)، وانظر مسند احمد (٢/٣٦٨، ٣٧٨) (صحیح )
قال الشيخ الألباني: صحيح، المشکاة (4993)
صحيح وضعيف سنن الترمذي الألباني: حديث نمبر 2263
Sayyidina Abu Hurairah (RA) reported that Allah’s Messenger ﷺ stood by certain people who were seated. He said, “Shall I inform you of the best of you and the worst of you ?“ They observed silence. So he repeated his words three times, and a .man said, “Of course, O Messenger of Allah, ﷺ Inform us of the best of us and the worst of us.” He said, “The best of you is he from whom his good is expected and his evil is not apprehended. And the worst of you is he from whom his good is not anticipated but his evil is feared.” [Ahmed 3808] --------------------------------------------------------------------------------
Top