سنن الترمذی - علم کا بیان - حدیث نمبر 2685
حدیث نمبر: 2685
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ الْأَعْلَى الصَّنْعَانِيُّ، حَدَّثَنَا سَلَمَةُ بْنُ رَجَاءٍ، حَدَّثَنَا الْوَلِيدُ بْنُ جَمِيلٍ، حَدَّثَنَا الْقَاسِمُ أَبُو عَبْدِ الرَّحْمَنِ، عَنْ أَبِي أُمَامَةَ الْبَاهِلِيِّ، قَالَ:‏‏‏‏ ذُكِرَ لِرَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ رَجُلَانِ أَحَدُهُمَا:‏‏‏‏ عَابِدٌ وَالْآخَرُ عَالِمٌ، ‏‏‏‏‏‏فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:‏‏‏‏ فَضْلُ الْعَالِمِ عَلَى الْعَابِدِ كَفَضْلِي عَلَى أَدْنَاكُمْ ، ‏‏‏‏‏‏ثُمَّ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:‏‏‏‏ إِنَّ اللَّهَ وَمَلَائِكَتَهُ وَأَهْلَ السَّمَوَاتِ وَالأَرْض حَتَّى النَّمْلَةَ فِي جُحْرِهَا، ‏‏‏‏‏‏وَحَتَّى الْحُوتَ لَيُصَلُّونَ عَلَى مُعَلِّمِ النَّاسِ الْخَيْرَ ،‏‏‏‏ قَالَ أَبُو عِيسَى:‏‏‏‏ هَذَا حَدِيثٌ حَسَنٌ غَرِيبٌ صَحِيحٌ،‏‏‏‏ قَالَ:‏‏‏‏ سَمِعْت أَبَا عَمَّارٍ الْحُسَيْنَ بْنَ حُرَيْثٍ الْخُزَاعِيَّ،‏‏‏‏ يَقُولُ:‏‏‏‏ سَمِعْتُ الْفُضَيْلَ بْنَ عِيَاضٍ،‏‏‏‏ يَقُولُ:‏‏‏‏ عَالِمٌ عَامِلٌ مُعَلِّمٌ يُدْعَى كَبِيرًا فِي مَلَكُوتِ السَّمَوَاتِ.
اس بارے میں کہ علم عبادت سے افضل ہے
ابوامامہ باہلی کہتے ہیں کہ رسول اللہ کے سامنے دو آدمیوں کا ذکر کیا گیا، ان میں سے ایک عابد تھا اور دوسرا عالم، تو رسول اللہ نے فرمایا: عالم کی فضیلت عابد پر ایسی ہے جیسے میری فضیلت تم میں سے ایک عام آدمی پر ہے ، رسول اللہ نے فرمایا: اللہ اور اس کے فرشتے اور آسمان اور زمین والے یہاں تک کہ چیونٹیاں اپنی سوراخ میں اور مچھلیاں اس شخص کے لیے جو نیکی و بھلائی کی تعلیم دیتا ہے خیر و برکت کی دعائیں کرتی ہیں۔
امام ترمذی کہتے ہیں: ١ - یہ حدیث حسن غریب صحیح ہے، ٢ - فضیل بن عیاض کہتے ہیں «ملکوت السموات» (عالم بالا) میں عمل کرنے والے عالم اور معلم کو بہت بڑی اہمیت و شخصیت کا مالک سمجھا اور پکارا جاتا ہے۔
تخریج دارالدعوہ: تفرد بہ المؤلف (تحفة الأشراف: ٤٩٠٧) (صحیح )
قال الشيخ الألباني: صحيح، المشکاة (213 / التحقيق الثاني)، التعليق الرغيب (1 / 60)
صحيح وضعيف سنن الترمذي الألباني: حديث نمبر 2685
Sayyidina Abu Umamah Bahili (RA) reported that two men were mentioned before Allah’s Messenger ﷺ . One of them was a devout worshipper while the other was a scholar. So Allah’s Messenger ﷺ said, “The excellence of the scholar over the worshipper is like my excellence over the humblest of you.” Then, he said, “Surely, Allah, His angels, the inhabitants of the heavens and the earths, even the ants in their holes and even the fish invoke blessings on the teacher of the people about what is good.”
Top