سنن الترمذی - سفرکا بیان - حدیث نمبر 613
حدیث نمبر: 613
حَدَّثَنَا هَنَّادٌ، حَدَّثَنَا قَبِيصَةُ، عَنْ حَمَّادِ بْنِ سَلَمَةَ، عَنْ عَطَاءٍ الْخُرَاسَانِيِّ، عَنْ يَحْيَى بْنِ يَعْمَرَ، عَنْ عَمَّارٍ، أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ رَخَّصَ لِلْجُنُبِ إِذَا أَرَادَ أَنْ يَأْكُلَ أَوْ يَشْرَبَ أَوْ يَنَامَ أَنْ يَتَوَضَّأَ وُضُوءَهُ لِلصَّلَاةِ . قَالَ أَبُو عِيسَى:‏‏‏‏ هَذَا حَدِيثٌ حَسَنٌ صَحِيحٌ.
جنبی اگر وضو کرلے تو اس کے لئے کھانے کی اجازت ہے
عمار ؓ سے روایت ہے کہ نبی اکرم نے جنبی کو جب وہ کھانا، پینا اور سونا چاہے اس بات کی رخصت دی کہ وہ اپنی نماز کے وضو کی طرح وضو کرلے۔
امام ترمذی کہتے ہیں: یہ حدیث حسن صحیح ہے ١ ؎۔
تخریج دارالدعوہ: سنن ابی داود/ الطہارة ٨٩ (٢٢٤)، ( تحفة الأشراف: ١٠٣٧١) (ضعیف) (اس میں دو علتیں ہیں: سند میں یحییٰ اور عمار کے درمیان انقطاع ہے اور " عطاء خراسانی " ضعیف ہیں لیکن سونے کے لیے وضوء رسول اکرم ﷺ سے ثابت ہے)
وضاحت: ١ ؎: یعنی متابعات و شواہد کی بنا پر۔
قال الشيخ الألباني: ضعيف، ضعيف أبي داود (28)
صحيح وضعيف سنن الترمذي الألباني: حديث نمبر 613
Sayyidina Ammar (RA) reported that the Prophet ﷺ authorised a sexually defiled person, that if he wishes to eat, drink or sleep, he must make ablution like the ablution of salah. --------------------------------------------------------------------------------
Top