مسند امام احمد - حضرت عمر فاروق (رض) کی مرویات - حدیث نمبر 9658
حدیث نمبر: 3813
حَدَّثَنَا سُفْيَانُ بْنُ وَكِيعٍ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَكْرٍ، عَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ، عَنْ زَيْدِ بْنِ أَسْلَمَ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ عُمَرَ، أَنَّهُ فَرَضَ لِأُسَامَةَ بْنِ زَيْدٍ فِي ثَلَاثَةِ آلَافٍ وَخَمْسِ مِائَةٍ، ‏‏‏‏‏‏وَفَرَضَ لِعَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ فِي ثَلَاثَةِ آلَافٍ، ‏‏‏‏‏‏قَالَ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ عُمَرَ لِأَبِيهِ:‏‏‏‏ لِمَ فَضَّلْتَ أُسَامَةَ عَلَيَّ ؟ فَوَاللَّهِ مَا سَبَقَنِي إِلَى مَشْهَدٍ، ‏‏‏‏‏‏قَالَ:‏‏‏‏ لِأَنَّ زَيْدًا كَانَ أَحَبَّ إِلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مِنْ أَبِيكَ، ‏‏‏‏‏‏وَكَانَ أُسَامَةُ أَحَبَّ إِلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مِنْكَ، ‏‏‏‏‏‏فَآثَرْتُ حُبَّ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَلَى حُبِّي . قَالَ:‏‏‏‏ هَذَا حَسَنٌ غَرِيبٌ.
حضرت زید بن حارثہ ؓ کے مناقب
اسلم عدوی مولیٰ عمر سے روایت ہے کہ عمر ؓ نے اسامہ بن زید ؓ کے لیے بیت المال سے ساڑھے تین ہزار کا، وظیفہ مقرر کیا، اور عبداللہ بن عمر ؓ کے لیے تین ہزار کا تو عبداللہ بن عمر ؓ نے اپنے باپ سے عرض کیا: آپ نے اسامہ کو مجھ پر ترجیح دی؟ اللہ کی قسم! وہ مجھ سے کسی غزوہ میں آگے نہیں رہے، تو انہوں نے کہا: اس لیے کہ زید رسول اللہ کو تمہارے باپ سے اور اسامہ تم سے زیادہ محبوب تھے، اس لیے میں نے رسول اللہ کے محبوب کو اپنے محبوب پر ترجیح دی۔
امام ترمذی کہتے ہیں: یہ حدیث حسن غریب ہے۔
تخریج دارالدعوہ: تفرد بہ المؤلف ( تحفة الأشراف: ١٠٤٠١) (ضعیف) (سند میں سفیان بن وکیع ضعیف راوی ہیں)
قال الشيخ الألباني: ضعيف، المشکاة (6164)
صحيح وضعيف سنن الترمذي الألباني: حديث نمبر 3813
Top