سنن الترمذی - دیت کا بیان - حدیث نمبر 1402
حدیث نمبر: 1402
حَدَّثَنَا هَنَّادٌ،‏‏‏‏ حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِيَةَ، عَنْ الْأَعْمَشِ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مُرَّةَ،‏‏‏‏ عَنْ مَسْرُوقٍ،‏‏‏‏ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَسْعُودٍ،‏‏‏‏ قَالَ:‏‏‏‏ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:‏‏‏‏ لَا يَحِلُّ دَمُ امْرِئٍ مُسْلِمٍ يَشْهَدُ أَنْ لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ وَأَنِّي رَسُولُ اللَّهِ إِلَّا بِإِحْدَى ثَلَاثٍ:‏‏‏‏ الثَّيِّبُ الزَّانِي،‏‏‏‏ وَالنَّفْسُ بِالنَّفْسِ،‏‏‏‏ وَالتَّارِكُ لِدِينِهِ،‏‏‏‏ الْمُفَارِقُ لِلْجَمَاعَةِ . قَالَ:‏‏‏‏ وَفِي الْبَاب،‏‏‏‏ عَنْ عُثْمَانَ،‏‏‏‏ وَعَائِشَةَ،‏‏‏‏ وَابْنِ عَبَّاسٍ. قَالَ أَبُو عِيسَى:‏‏‏‏ حَدِيثُ ابْنِ مَسْعُودٍ حَدِيثٌ حَسَنٌ صَحِيحٌ.
مسلمان کا قتل تین باتوں کے علاوہ جائز نہیں۔
عبداللہ بن مسعود ؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہ نے فرمایا: کسی مسلمان شخص کا خون جو اس بات کی گواہی دیتا ہو کہ اللہ کے سوا کوئی معبود برحق نہیں اور میں اللہ کا رسول ہوں، حلال نہیں سوائے تین باتوں میں سے کسی ایک کے: یا تو وہ شادی شدہ زانی ہو، یا جان کو جان کے بدلے مارا جائے، یا وہ اپنا دین چھوڑ کر جماعت مسلمین سے الگ ہوگیا ہو ١ ؎۔
امام ترمذی کہتے ہیں: ١ - ابن مسعود ؓ کی حدیث حسن صحیح ہے، ٢ - اس باب میں عثمان، عائشہ اور ابن عباس ؓ سے بھی احادیث آئی ہیں۔
تخریج دارالدعوہ: صحیح البخاری/الدیات ٦ (٦٨٧٨)، صحیح مسلم/القسامة ٦ (١٦٧٦)، سنن ابی داود/ الحدود ١ (٤٣٥١)، سنن النسائی/المحاربة ٥ (٤٠٢١)، سنن ابن ماجہ/الحدود ١ (٢٥٣٤)، (تحفة الأشراف: ٩٥٦٧)، و مسند احمد (١/٣٨٢، ٤٢٨، ٤٤٤، ٤٦٥) (صحیح )
وضاحت: ١ ؎: دیگر مذاہب کے مقابلے میں اسلام نے انسانی جانوں کی حفاظت نیز ان کی بقا اور امن و امان کا سب سے زیادہ پاس و لحاظ رکھا ہے، یہی وجہ ہے کہ شرک کے بعد کسی نفس کا قتل اسلام میں عظیم تر گناہ ہے، اسی لیے شارع حکیم نے کسی مسلمان کا قتل تین چیزوں میں سے کسی ایک کے پائے جانے ہی کی صورت میں حلال کیا ہے: ( ١ ) کسی آزاد شخص کا شادی شدہ ہو کر زنا کرنا، ( ٢ ) جان بوجھ کر کسی معصوم انسان کو ظلم و زیادتی کے ساتھ قتل کرنا ( ٣ ) اسلام سے پھرجانا کیونکہ ایسے شخص کا دل خیر سے اس طرح خالی ہوجاتا ہے کہ حق بات قبول کرنے کی اس میں صلاحیت باقی نہیں رہتی۔
قال الشيخ الألباني: صحيح، ابن ماجة (2534)
صحيح وضعيف سنن الترمذي الألباني: حديث نمبر 1402
Sayyidina Abdullah ibn Mas’ud (RA) reported that Allah’s Messenger ﷺ said, “The blood of a Muslim person who bears witness that there is no God but Allah and that I am Allah’s Messenger, is not lawful (to shed) except for one of three reasons, (i) a married man commits fornication, (ii) life for a life, and (iii) who abandons his religion and separates from his community.” [Ahmed 3621, Bukhari 6878, Muslim 1676]
Top