سنن الترمذی - دعاؤں کا بیان - حدیث نمبر 3500
حدیث نمبر: 3501
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ، أَخْبَرَنَا حَيْوَةُ بْنُ شُرَيْحٍ وَهُوَ ابْنُ يَزِيدَ الْحِمْصِيُّ، عَنْ بَقِيَّةَ بْنِ الْوَلِيدِ، عَنْ مُسْلِمِ بْنِ زِيَادٍ، قَال:‏‏‏‏ سَمِعْتُ أَنَسًا، يَقُولُ:‏‏‏‏ إِنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، ‏‏‏‏‏‏قَالَ:‏‏‏‏ مَنْ قَالَ حِينَ يُصْبِحُ اللَّهُمَّ:‏‏‏‏ أَصْبَحْنَا نُشْهِدُكَ وَنُشْهِدُ حَمَلَةَ عَرْشِكَ وَمَلَائِكَتَكَ وَجَمِيعَ خَلْقِكَ بِأَنَّكَ اللَّهُ لَا إِلَهَ إِلَّا أَنْتَ اللَّهُ وَحْدَكَ لَا شَرِيكَ لَكَ وَأَنَّ مُحَمَّدًا عَبْدُكَ وَرَسُولُكَ، ‏‏‏‏‏‏إِلَّا غَفَرَ اللَّهُ لَهُ مَا أَصَابَ فِي يَوْمِهِ ذَلِكَ، ‏‏‏‏‏‏وَإِنْ قَالَهَا حِينَ يُمْسِي غَفَرَ اللَّهُ لَهُ مَا أَصَابَ فِي تِلْكَ اللَّيْلَةِ مِنْ ذَنْبٍ . قَالَ أَبُو عِيسَى:‏‏‏‏ هَذَا حَدِيثٌ غَرِيبٌ.
باب
انس ؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہ نے فرمایا: جو شخص صبح میں یہ کلمات کہے گا: «اللهم أصبحنا نشهدک ونشهد حملة عرشک وملائكتک وجميع خلقک بأنک اللہ لا إله إلا أنت اللہ وحدک لا شريك لک وأن محمدا عبدک ورسولک» اے اللہ! ہم نے صبح کی اور ہم تجھے گواہ بناتے ہیں اور تیرا عرش اٹھائے رہنے والوں، تیرے فرشتوں کو تیری ساری مخلوقات کو گواہ بنا کر کہتے ہیں کہ تو ہی اللہ ہے تیرے سوا کوئی معبود برحق نہیں ہے، تو اکیلا اللہ ہے تیرا کوئی شریک نہیں ہے، اور محمد تیرے بندے اور تیرے رسول ہیں ، تو اس دن اس سے جتنے بھی گناہ ہوں گے انہیں اللہ بخش دے گا اور اگر وہ یہ دعا شام کے وقت پڑھے گا تو اس رات اس سے جتنے بھی گناہ سرزد ہوں گے اللہ انہیں بخش دے گا۔
امام ترمذی کہتے ہیں: یہ حدیث غریب ہے۔
تخریج دارالدعوہ: سنن ابی داود/ الأدب ١١٠ (٥٠٧٨) (تحفة الأشراف: ١٥٨٧) (ضعیف) (سند میں " بقیہ " اور " مسلم بن زیاد " دونوں ضعیف ہیں)
قال الشيخ الألباني: ضعيف الکلم الطيب (25)، المشکاة (2398 / التحقيق الثاني)، الضعيفة (1041) // ضعيف الجامع الصغير (5729) //
صحيح وضعيف سنن الترمذي الألباني: حديث نمبر 3501
Sayyidina Anas (RA) reported that Allah’s Messenger ﷺ said, “If anyone prays in the morning: O Allah, we enter into morning, calling You to witness and calling to witness the bearers of Your throne, Your angels and all Your creatures that You are God, there is no God other than You, You are Alone and You have no partner, and that Muhammad is Your slave and Your Messenger. Then Allah forgives him what (sins) he commits that day. And, if he prays that in the evening then Allah forgives him what sins he commits that night. --------------------------------------------------------------------------------
Top