سنن الترمذی - دعاؤں کا بیان - حدیث نمبر 3441
حدیث نمبر: 3441
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ حُجْرٍ، حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيل بْنُ جَعْفَرٍ، عَنْ حُمَيْدٍ، عَنْ أَنَسٍ، أَنّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:‏‏‏‏ كَانَ إِذَا قَدِمَ مِنْ سَفَرٍ فَنَظَرَ إِلَى جُدْرَاتِ الْمَدِينَةِ أَوْضَعَ رَاحِلَتَهُ، ‏‏‏‏‏‏وَإِنْ كَانَ عَلَى دَابَّةٍ حَرَّكَهَا مِنْ حُبِّهَا . قَالَ أَبُو عِيسَى:‏‏‏‏ هَذَا حَدِيثٌ حَسَنٌ صَحِيحٌ غَرِيبٌ.
اسی کے بارے میں
انس ؓ سے روایت ہے کہ نبی اکرم جب سفر سے واپس لوٹتے اور مدینہ کی دیواریں دکھائی دینے لگتیں تو آپ اپنی اونٹنی (سواری) کو (اپنے وطن) مدینہ کی محبت میں تیز دوڑاتے ١ ؎ اور اگر اپنی اونٹنی کے علاوہ کسی اور سواری پر ہوتے تو اسے بھی تیز بھگاتے۔
امام ترمذی کہتے ہیں: یہ حدیث حسن صحیح غریب ہے۔
تخریج دارالدعوہ: صحیح البخاری/العمرة ١٧ (١٨٠٢)، وفضائل المدینة بعد ١٠ (١٨٨٦) (تحفة الأشراف: ٥٧٤) (صحیح)
وضاحت: ١ ؎: یہ محبت مدینہ کے ساتھ خاص بھی ہوسکتی ہے، نیز یہ بھی ہوسکتا ہے کہ ہر انسان کو اپنے وطن ( گھر ) سے محبت ہوتی ہے، تو اس محبت کی وجہ سے کوئی بھی انسان اپنے گھر جلد پہنچنے کی چاہت میں اسی طرح جلدی کرے جس طرح نبی اکرم اپنے گھر پہنچنے کے لیے کرتے تھے۔
قال الشيخ الألباني: صحيح
صحيح وضعيف سنن الترمذي الألباني: حديث نمبر 3441
Sayyidina Anas (RA) reported that when the Prophet ﷺ returned from a journey and he saw the walls of Madinah, he hastened his she-camel; and even if he was on another animal, he hastened it . [Ahmed 12619, Bukhari 1802]
Top