جنبی غسل کر کے اپنی بیوی سے گرمی حاصل کرسکتا ہے اسکے غسل کرنے سے قبل
ام المؤمنین عائشہ ؓ کہتی ہیں کہ رسول اللہ ﷺ غسل جنابت فرماتے، پھر میرے غسل کرنے سے پہلے مجھ سے گرمی حاصل کرتے ١ ؎۔
تخریج دارالدعوہ: سنن الترمذی/الطہارة ٩١ (١٢٣)، (تحفة الأشراف: ١٧٦٢٠) (ضعیف) (اس حدیث کی سند میں راوی حریث ضعیف ہیں )
وضاحت: ١ ؎: اس سے معلوم ہوا کہ جنابت حکمی نجاست ہے، اور اگر اس پر اور کوئی نجاست نہ لگی ہو تو جنبی کا بدن پاک ہے۔
It was narrated that Aisha (RA) said: "The Messenger of Allah ﷺ used to have a bath to cleanse himself from sexual impurity, then he would warm himself with me before I had the bath."
Top