سنن الترمذی - حج کا بیان - حدیث نمبر 843
حدیث نمبر: 843
حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ، حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ زَيْدٍ، عَنْ أَيُّوبَ، عَنْ عِكْرِمَةَ، عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ، أَنّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ تَزَوَّجَ مَيْمُونَةَ وَهُوَ مُحْرِمٌ .
محرم کو نکاح کی اجازت
عبداللہ بن عباس ؓ سے روایت ہے کہ نبی اکرم نے میمونہ سے شادی کی اور آپ محرم تھے ١ ؎۔
تخریج دارالدعوہ: انظر ما قبلہ ( تحفة الأشراف: ٥٩٩٠) (صحیح) (سندا صحیح ہے، لیکن متن شاذ ہے، کماتقدم)
وضاحت: ١ ؎: سعید بن مسیب کا بیان ہے کہ ابن عباس کو اس سلسلہ میں وہم ہوا ہے کیونکہ ام المؤمنین میمونہ ؓ کا خود بیان ہے کہ رسول اللہ نے مجھ سے شادی کی تو ہم دونوں حلال تھے، اسی طرح ان کے وکیل ابورافع کا بیان بھی جیسا کہ گزرا یہی ہے کہ رسول اللہ نے میمونہ سے نکاح کیا تو آپ حلال تھے، اس سلسلہ میں صاحب معاملہ کا بیان زیادہ معتبر ہوگا۔
قال الشيخ الألباني: شاذ انظر ما قبله (842)
صحيح وضعيف سنن الترمذي الألباني: حديث نمبر 843
Sayyidina Ayyub (RA) reported from Ikrimah who from Ibn Abbas (RA) that the Prophet ﷺ married Sayyidah Maymunah (RA) while he was a muhrim.
Top