سنن الترمذی - حج کا بیان - حدیث نمبر 820
حدیث نمبر: 820
حَدَّثَنَا أَبُو مُصْعَبٍ قِرَاءَةً، ‏‏‏‏‏‏عَنْ مَالِكِ بْنِ أَنَسٍ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ الْقَاسِمِ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ عَائِشَةَ، أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَفْرَدَ الْحَجَّ . قَالَ:‏‏‏‏ وَفِي الْبَاب عَنْ جَابِرٍ، ‏‏‏‏‏‏وَابْنِ عُمَرَ. قَالَ أَبُو عِيسَى:‏‏‏‏ حَدِيثُ عَائِشَةَ حَدِيثٌ حَسَنٌ صَحِيحٌ، ‏‏‏‏‏‏وَالْعَمَلُ عَلَى هَذَا عِنْدَ بَعْضِ أَهْلِ الْعِلْمِ. (حديث مرفوع) وَرُوِي عَنْ ابْنِ عُمَرَ، أَنّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَفْرَدَ الْحَجَّ . وَأَفْرَدَ أَبُو بَكْرٍ، ‏‏‏‏‏‏وَعُمَرُ، ‏‏‏‏‏‏وَعُثْمَانُ.
حج افراد
ام المؤمنین عائشہ ؓ کہتی ہیں کہ رسول اللہ نے حج افراد ١ ؎ کیا۔
امام ترمذی کہتے ہیں: ١- عائشہ ؓ کی حدیث حسن صحیح ہے، ٢- اس باب میں جابر اور ابن عمر ؓ سے بھی احادیث آئی ہیں، ٣- بعض اہل علم کا اسی پر عمل ہے، ٤- ابن عمر ؓ سے بھی مروی ہے کہ نبی اکرم نے حج افراد کیا، ابوبکر، عمر اور عثمان ؓ نے بھی افراد کیا، ٥
تخریج دارالدعوہ: صحیح مسلم/الحج ١٧ (١٢١١)، سنن ابی داود/ المناسک ٢٣ (١٧٧٧)، سنن النسائی/الحج ٤٨ (٢٧١٦)، سنن ابن ماجہ/المناسک ٣٧ (٢٩٦٤)، ( تحفة الأشراف: ١٧٥١٧)، موطا امام مالک/الحج ١١ (٣٧)، سنن الدارمی/المناسک ١٦ (١٨٥٣) (صحیح الإسناد شاذ) وأخرجہ مسند احمد (٦/٢٤٣) من غیر ہذا الطریق۔ (نبی اکرم ﷺ کا حج، حج قران تھا، اس لیے صحت سند کے باوجود متن شاذ ہے)۔
وضاحت: ١ ؎ حج کی تین قسمیں ہیں: افراد، قِران اور تمتع، حج افراد یہ ہے کہ حج کے مہینوں میں صرف حج کی نیت سے احرام باندھے، اور حج قران یہ ہے کہ حج اور عمرہ دونوں کی ایک ساتھ نیت کرے، اور قربانی کا جانور ساتھ، جب کہ حج تمتع یہ ہے کہ حج کے مہینے میں میقات سے صرف عمرے کی نیت کرے پھر مکہ میں جا کر عمرہ کی ادائیگی کے بعد احرام کھول دے اور پھر آٹھویں تاریخ کو مکہ مکرمہ ہی سے نئے سرے سے احرام باندھے۔ اب رہی یہ بات کہ آپ نے کون سا حج کیا تھا؟ تو صحیح بات یہ ہے کہ آپ نے قران کیا تھا، تفصیل کے لیے حدیث رقم ٨٢٢ کا حاشیہ دیکھیں۔
قال الشيخ الألباني: (الحديث الأول) شاذ، (الحديث الثاني) حسن الإسناد، ولكنه شاذ، انظر ما بعده، وبخاصة الحديث (823) (الحديث الأول)، ابن ماجة (2964)
صحيح وضعيف سنن الترمذي الألباني: حديث نمبر 820
Sayyidah Ayshah (RA) reported that Allahs Messenger ﷺ performed Hajj ifrad. [Ahmed26122, Muslim 1211, Abu Dawud 12777, Nisai 2711, Ibn e Majah 2904]
Top