سنن الترمذی - جہاد کا بیان - حدیث نمبر 1710
حدیث نمبر: 1710
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ مَنِيعٍ، حَدَّثَنَا رَوْحُ بْنُ عُبَادَةَ، عَنْ ابْنِ جُرَيْجٍ، عَنْ أَبِي الزُّبَيْرِ، عَنْ جَابِرٍ، أَنّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:‏‏‏‏ نَهَى عَنِ الْوَسْمِ فِي الْوَجْهِ وَالضَّرْبِ ، ‏‏‏‏‏‏قَالَ أَبُو عِيسَى:‏‏‏‏ هَذَا حَدِيثٌ حَسَنٌ صَحِيحٌ.
جانوروں کو لڑانا اور چہرہ داغنا
جابر ؓ سے روایت ہے کہ نبی اکرم نے چہرے پر مارنے اور اسے داغنے سے منع فرمایا ١ ؎۔
امام ترمذی کہتے ہیں: یہ حدیث حسن صحیح ہے۔
تخریج دارالدعوہ: صحیح مسلم/اللباس ٢٩ (٢١١٦)، (تحفة الأشراف: ٢٨١٦)، و مسند احمد (٣/٣١٨، ٣٧٨) (صحیح )
وضاحت: ١ ؎: چہرہ جسم کے اعضاء میں سب سے افضل و اشرف ہے، چہرہ پر مارنے سے بعض حواس ناکام ہوسکتے ہیں، ساتھ ہی چہرہ کے عیب دار ہونے کا بھی خطرہ ہے، اسی لیے مارنے کے ساتھ اس پر کسی طرح کا داغ لگانا بھی ناپسند سمجھا گیا۔
قال الشيخ الألباني: صحيح، الإرواء (2185)، صحيح أبي داود (2310)
صحيح وضعيف سنن الترمذي الألباني: حديث نمبر 1710
Sayyidina Jabir (RA) said that the Prophet ﷺ forbade branding on the face. and striking on it. [Muslim 2116]
Top