سنن الترمذی - جہاد کا بیان - حدیث نمبر 1708
حدیث نمبر: 1708
حَدَّثَنَا أَبُو كُرَيْبٍ، حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ آدَمَ، عَنْ قُطْبَةَ بْنِ عَبْدِ الْعَزِيزِ، عَنْ الْأَعْمَشِ، عَنْ أَبِي يَحْيَى، عَنْ مُجَاهِدٍ، عَنْابْنِ عَبَّاسٍ، قَالَ:‏‏‏‏ نَهَى رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنْ التَّحْرِيشِ بَيْنَ الْبَهَائِمِ .
جانوروں کو لڑانا اور چہرہ داغنا
عبداللہ بن عباس ؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہ نے جانوروں کو باہم لڑانے سے منع فرمایا ١ ؎۔
تخریج دارالدعوہ: سنن ابی داود/ الجہاد ٥٦ (٢٥٦٢)، (تحفة الأشراف: ٦٤٣١) (ضعیف) (اس کے راوی ابو یحییٰ قتات ضعیف ہیں )
وضاحت: ١ ؎: منع کرنے کا سبب یہ ہے کہ اس سے جانوروں کو تکلیف اور تکان لاحق ہوگی، نیز اس کام سے کوئی فائدہ حاصل ہونے والا نہیں، بلکہ یہ عبث اور لایعنی کاموں میں سے ہے۔
قال الشيخ الألباني: ضعيف غاية المرام (383)، ضعيف أبي داود (443)
صحيح وضعيف سنن الترمذي الألباني: حديث نمبر 1708
Sayyidina Ibn Abbas (RA) said that Allah’s Messenger ﷺ forbade getting animals to fight one another. [Abu Dawud 2562]
Top