سنن الترمذی - جہاد کا بیان - حدیث نمبر 1624
حدیث نمبر: 1624
حَدَّثَنَا زِيَادُ بْنُ أَيُّوبَ، حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ، أَخْبَرَنَا الْوَلِيدُ بْنُ جَمِيلٍ، عَنْ الْقَاسِمِ أَبِي عَبْدِ الرَّحْمَنِ، عَنْ أَبِي أُمَامَةَ الْبَاهِلِيِّ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ:‏‏‏‏ مَنْ صَامَ يَوْمًا فِي سَبِيلِ اللَّهِ، ‏‏‏‏‏‏جَعَلَ اللَّهُ بَيْنَهُ وَبَيْنَ النَّارِ خَنْدَقًا كَمَا بَيْنَ السَّمَاءِ وَالْأَرْضِ ، ‏‏‏‏‏‏هَذَا حَدِيثٌ غَرِيبٌ مِنْ حَدِيثِ أَبِي أُمَامَةَ.
جہاد کے دوران روزہ رکھنے کی فضیلت۔
ابوامامہ باہلی ؓ سے روایت ہے کہ نبی اکرم نے فرمایا: جہاد میں جو شخص ایک دن روزہ رکھے گا اللہ تعالیٰ اس کے اور آگ کے درمیان اسی طرح کی ایک خندق بنا دے گا جیسی زمین و آسمان کے درمیان ہے ۔ یہ حدیث ابوامامہ کی روایت سے غریب ہے۔
تخریج دارالدعوہ: تفرد بہ المؤلف، (تحفة الأشراف: ٤٩٠٤) (حسن صحیح) (شواہد کی بنا پر یہ حدیث حسن صحیح ہے، ورنہ " ولید " اور ان کے شیخ میں قدرے کلام ہے، دیکھیے الصحیحة رقم ٥٦٣ )
قال الشيخ الألباني: حسن صحيح، الصحيحة (563)
صحيح وضعيف سنن الترمذي الألباني: حديث نمبر 1624
Savyidina Abu Umamah Bahili reported that the Prophet ﷺ said, “if anyone keeps fast for a day during jihad then Allah will cause a trench between him and the Fire a wide as the distance between the heaven and earth.
Top