سنن الترمذی - جنت کی صفات کا بیان - حدیث نمبر 2563
حدیث نمبر: 2563
حَدَّثَنَا بُنْدَارٌ، حَدَّثَنَا مُعَاذُ بْنُ هِشَامٍ، حَدَّثَنَا أَبِي، عَنْ عَامِرٍ الْأَحْوَلِ، عَنْ أَبِي الصِّدِّيقِ النَّاجِيِّ، عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ، قَالَ:‏‏‏‏ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:‏‏‏‏ الْمُؤْمِنُ إِذَا اشْتَهَى الْوَلَدَ فِي الْجَنَّةِ كَانَ حَمْلُهُ وَوَضْعُهُ وَسِنُّهُ فِي سَاعَةٍ كَمَا يَشْتَهِي ، قَالَ أَبُو عِيسَى:‏‏‏‏ هَذَا حَدِيثٌ حَسَنٌ غَرِيبٌ، ‏‏‏‏‏‏وَقَدِ اخْتَلَفَ أَهْلُ الْعِلْمِ فِي هَذَا، ‏‏‏‏‏‏فَقَالَ بَعْضُهُمْ:‏‏‏‏ فِي الْجَنَّةِ جِمَاعٌ وَلَا يَكُونُ وَلَدٌ، ‏‏‏‏‏‏هَكَذَا رُوِيَ عَنْ طَاوُسٍ،‏‏‏‏ وَمُجَاهِدٍ،‏‏‏‏ وَإِبْرَاهِيمَ النَّخَعِيِّ، ‏‏‏‏‏‏وَقَالَ مُحَمَّدٌ:‏‏‏‏ قَالَ إِسْحَاق بْنُ إِبْرَاهِيمَ فِي حَدِيثِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:‏‏‏‏ إِذَا اشْتَهَى الْمُؤْمِنُ الْوَلَدَ فِي الْجَنَّةِ كَانَ فِي سَاعَةٍ وَاحِدَةٍ كَمَا يَشْتَهِي وَلَكِنْ لَا يَشْتَهِي ،‏‏‏‏ قَالَ مُحَمَّدٌ، ‏‏‏‏‏‏وَقَدْ رُوِيَ عَنْ أَبِي رَزِينٍ الْعُقَيْلِيِّ، ‏‏‏‏‏‏عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ:‏‏‏‏ إِنَّ أَهْلَ الْجَنَّةِ لَا يَكُونُ لَهُمْ فِيهَا وَلَدٌ ،‏‏‏‏ وَأَبُو الصِّدِّيقِ النَّاجِيِّ اسْمُهُ:‏‏‏‏ بَكْرُ بْنُ عَمْرٍو وَيُقَالُ:‏‏‏‏ بَكْرُ بْنُ قَيْسٍ أَيْضًا.
ادنیٰ درجے کے جنتی کے لئے انعامات کے متعلق
ابو سعید خدری ؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہ نے فرمایا: جب مومن جنت میں لڑکے کی خواہش کرے گا تو حمل ٹھہرنا، ولادت ہونا اور اس کی عمر بڑھنا یہ سب کچھ اس کی خواہش کے مطابق ایک ساعت میں ہوگا ۔
امام ترمذی کہتے ہیں: ١ - یہ حدیث حسن غریب ہے، ٢ - اس بارے میں اہل علم کا اختلاف ہے، بعض لوگ کہتے ہیں: جنت میں جماع تو ہوگا مگر بچہ نہیں پیدا ہوگا۔ طاؤس، مجاہد اور ابراہیم نخعی سے اسی طرح مروی ہے، ٣ - محمد بن اسماعیل بخاری کہتے ہیں کہ اسحاق بن ابراہیم بن راہویہ نبی اکرم کی اس حدیث کے بارے میں کہتے ہیں: جب جنت میں مومن بچے کی خواہش کرے گا تو یہ ایک ساعت میں ہوجائے گا، جیسے ہی وہ خواہش کرے گا لیکن وہ ایسی خواہش نہیں کرے گا، ٤ - محمد بن اسماعیل بخاری کہتے ہیں: ابورزین عقیلی ؓ سے روایت ہے کہ نبی اکرم نے فرمایا: جنتی کے لیے جنت میں کوئی بچہ نہیں ہوگا، ٥ - ابوصدیق ناجی کا نام بکر بن عمرو ہے، انہیں بکر بن قیس بھی کہا جاتا ہے۔
تخریج دارالدعوہ: سنن ابن ماجہ/الزہد ٣٩ (٤٣٣٨) (تحفة الأشراف: ٣٩٧٧) (صحیح )
قال الشيخ الألباني: صحيح ظلال الجنة (528)
صحيح وضعيف سنن الترمذي الألباني: حديث نمبر 2563
Sayyidina Abu Sa’eed Khudri (RA) reported that Allah’s Messenger ﷺ said, “When a believer wishes for a child in Paradise, its conception, delivery and growth will take place as he wishes in a moment.” [Ahmed 11063]
Top