سنن الترمذی - تقدیر کا بیان - حدیث نمبر 2141
حدیث نمبر: 2141
حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ بْنُ سَعِيدٍ، حَدَّثَنَا اللَّيْثُ، عَنْ أَبِي قَبِيلٍ، عَنْ شُفَيِّ بْنِ مَاتِعٍ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرِو بْنِ الْعَاصِ، قَالَ:‏‏‏‏ خَرَجَ عَلَيْنَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَفِي يَدِهِ كِتَابَانِ، ‏‏‏‏‏‏فَقَالَ:‏‏‏‏ أَتَدْرُونَ مَا هَذَانِ الْكِتَابَانِ ؟ فَقُلْنَا:‏‏‏‏ لَا يَا رَسُولَ اللَّهِ، ‏‏‏‏‏‏إِلَّا أَنْ تُخْبِرَنَا، ‏‏‏‏‏‏فَقَالَ لِلَّذِي فِي يَدِهِ الْيُمْنَى:‏‏‏‏ هَذَا كِتَابٌ مِنْ رَبِّ الْعَالَمِينَ، ‏‏‏‏‏‏فِيهِ أَسْمَاءُ أَهْلِ الْجَنَّةِ وَأَسْمَاءُ آبَائِهِمْ وَقَبَائِلِهِمْ، ‏‏‏‏‏‏ثُمَّ أُجْمِلَ عَلَى آخِرِهِمْ، ‏‏‏‏‏‏فَلَا يُزَادُ فِيهِمْ وَلَا يُنْقَصُ مِنْهُمْ أَبَدًا ، ‏‏‏‏‏‏ثُمَّ قَالَ لِلَّذِي فِي شِمَالِهِ:‏‏‏‏ هَذَا كِتَابٌ مِنْ رَبِّ الْعَالَمِينَ، ‏‏‏‏‏‏فِيهِ أَسْمَاءُ أَهْلِ النَّارِ وَأَسْمَاءُ آبَائِهِمْ وَقَبَائِلِهِمْ، ‏‏‏‏‏‏ثُمَّ أُجْمِلَ عَلَى آخِرِهِمْ فَلَا يُزَادُ فِيهِمْ وَلَا يُنْقَصُ مِنْهُمْ أَبَدًا ، ‏‏‏‏‏‏فَقَالَ أَصْحَابُهُ:‏‏‏‏ فَفِيمَ الْعَمَلُ يَا رَسُولَ اللَّهِ، ‏‏‏‏‏‏إِنْ كَانَ أَمْرٌ قَدْ فُرِغَ مِنْهُ، ‏‏‏‏‏‏فَقَالَ:‏‏‏‏ سَدِّدُوا وَقَارِبُوا فَإِنَّ صَاحِبَ الْجَنَّةِ يُخْتَمُ لَهُ بِعَمَلِ أَهْلِ الْجَنَّةِ، ‏‏‏‏‏‏وَإِنْ عَمِلَ أَيَّ عَمَلٍ، ‏‏‏‏‏‏وَإِنَّ صَاحِبَ النَّارِ يُخْتَمُ لَهُ بِعَمَلِ أَهْلِ النَّارِ، ‏‏‏‏‏‏وَإِنْ عَمِلَ أَيَّ عَمَلٍ ، ‏‏‏‏‏‏ثُمَّ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِيَدَيْهِ فَنَبَذَهُمَا، ‏‏‏‏‏‏ثُمَّ قَالَ:‏‏‏‏ فَرَغَ رَبُّكُمْ مِنَ الْعِبَادِ، ‏‏‏‏‏‏فَرِيقٌ فِي الْجَنَّةِ وَفَرِيقٌ فِي السَّعِيرِ .
اس بارے میں کہ اللہ تعالیٰ نے دوزخیوں اور جنتوں کے متعلق کتاب لکھی ہوئی ہے
عبداللہ بن عمرو بن عاص ؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہ (ایک بار) ہماری طرف نکلے اس وقت آپ کے ہاتھ میں دو کتابیں تھیں۔ آپ نے پوچھا: تم لوگ جانتے ہو یہ دونوں کتابیں کیا ہیں؟ ہم لوگوں نے کہا: نہیں، سوائے اس کے کہ آپ ہمیں بتادیں۔ داہنے ہاتھ والی کتاب کے بارے میں آپ نے فرمایا: یہ رب العالمین کی کتاب ہے، اس کے اندر جنتیوں، ان کے آباء و اجداد اور ان کے قبیلوں کے نام ہیں، پھر آخر میں ان کا میزان ذکر کردیا گیا ہے۔ لہٰذا ان میں نہ تو کسی کا اضافہ ہوگا اور نہ ان میں سے کوئی کم ہوگا ، پھر آپ نے بائیں ہاتھ والی کتاب کے بارے میں فرمایا: یہ رب العالمین کی کتاب ہے، اس کے اندر جہنمیوں، ان کے آباء و اجداد اور ان کے قبیلوں کے نام ہیں اور آخر میں ان کا میزان ذکر کردیا گیا ہے، اب ان میں نہ تو کسی کا اضافہ ہوگا اور نہ ان میں سے کوئی کم ہوگا۔ صحابہ نے عرض کیا: اللہ کے رسول! پھر عمل کس لیے کریں جب کہ اس معاملہ سے فراغت ہوچکی ہے؟ آپ نے فرمایا: سیدھی راہ پر چلو اور میانہ روی اختیار کرو، اس لیے کہ جنتی کا خاتمہ جنتی کے عمل پہ ہوگا، اگرچہ اس سے پہلے وہ جو بھی عمل کرے اور جہنمی کا خاتمہ جہنمی کے عمل پہ ہوگا اگرچہ اس سے پہلے وہ جو بھی عمل کرے ، پھر رسول اللہ نے اپنے دونوں ہاتھوں سے اشارہ کیا، پھر ان دونوں کتابوں کو پھینک دیا اور فرمایا: تمہارا رب بندوں سے فارغ ہوچکا ہے، ایک فریق جنت میں جائے گا اور ایک فریق جہنم میں جائے گا ۔
تخریج دارالدعوہ: تفرد بہ المؤلف (أخرجہ النسائي في الکبری) (تحفة الأشراف: ٨٨٢٥)، و مسند احمد (٢/١٦٧) (حسن )
قال الشيخ الألباني: حسن، المشکاة (96)، الصحيحة (848)، الظلال (348)
صحيح وضعيف سنن الترمذي الألباني: حديث نمبر 2141
Sayyidina Abdullah ibn Amr (RA) narrated: Allah’s Messenger ﷺ came to us and he had in his hand two books. He asked, “Can you surmise what these two books are? We said, ‘No, O Messenger of Allah ﷺ unless you inform us.’ He said, “About the one that is in my right hand, it is a book from the Lord of the worlds. In it are names of the people of Paradise and the names of their ancestors and of their tribes. Then they are added up in the end. So, there will never be an increase in them, nor a decrease from them ever.” As for the one in his left hand, he said, “This is a book from the Lord of the worlds. In it are names of the people of the fire and the names of their tribes. In the end, they are summed up. There never will be an increase in their numbers and there never will be a decrease in them.” His companions said, “O Messenger of Allah ﷺ then what the point in deeds is if the affair is already over from them?” He said, “Advance at a moderate pace and get closer, for the deeds of the people of Paradise are sealed for them though they may have done whatever deed before that. And for the people of Hell, the deeds of the people of Hell are sealed for them no matter what deed they may have done earlier.” Then Allah’s Messenger ﷺ gestured with both hands and threw both of them the books away, saying, “Your Lord is over with the creatures, a section in Paradise and a section in Hell.” [Ahmed 6574]
Top