سنن الترمذی - پینے کے ابواب - حدیث نمبر 1896
حدیث نمبر: 1896
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدٍ، أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ الْمُبَارَكِ، أَخْبَرَنَا مَعْمَرٌ، وَيُونُسُ، عَنِ الزُّهْرِيِّ، أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ سُئِلَ:‏‏‏‏ أَيُّ الشَّرَابِ أَطْيَبُ ؟ قَالَ:‏‏‏‏ الْحُلْوُ الْبَارِدُ ، ‏‏‏‏‏‏قَالَ أَبُو عِيسَى:‏‏‏‏ وَهَكَذَا رَوَى عَبْدُ الرَّزَّاقِ، عَنْ مَعْمَرٍ، عَنْ الزُّهْرِيِّ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مُرْسَلا، ‏‏‏‏‏‏وَهَذَا أَصَحُّ مِنْ حَدِيثِ ابْنِ عُيَيْنَةَ رَحِمَهُ اللَّهُ.
مشروبات میں سے کون سامشروب نبی اکرم ﷺ کو زیادہ پسند تھا۔
زہری سے روایت ہے کہ رسول اللہ سے پوچھا گیا: کون سا مشروب بہتر ہے؟ آپ نے فرمایا: میٹھا اور ٹھنڈا مشروب ۔
امام ترمذی کہتے ہیں: ١ - اسی طرح عبدالرزاق نے بھی معمر سے، معمر نے زہری سے اور زہری نے نبی اکرم مرسلاً روایت کی ہے، ٢ - یہ ابن عیینہ (رح) کی حدیث سے زیادہ صحیح ہے۔
تخریج دارالدعوہ: تفرد بہ المؤلف (تحفة الأشراف: ١٩٣٩٤ و ١٩٤١٤) (صحیح الإسناد مرسل) (زہری تابعی ہے ان کی روایت نبی اکرم ﷺ سے مرسل ہے، اور زہری کی مراسیل کو سب سے خراب مرسل کا درجہ علماء نے دیا ہے، لیکن اس سے پہلے کی حدیث میں زہری نے بسند عروہ ام المومنین عائشہ سے یہ حدیث روایت کی ہے، اس لیے صحیح )
قال الشيخ الألباني: صحيح انظر ما قبله (1895)
صحيح وضعيف سنن الترمذي الألباني: حديث نمبر 1896
Zuhri reported from the Prophet ﷺ that he was asked, “Which drink is the purest?’ He said, “That which is sweet and cool.” [Ahmed 24155]
Top