ہر ایک برتن کی اجازت
جابر ؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ نے جب کچھ برتنوں سے روکا تو انصار کو شکایت ہوئی، چناچہ انہوں نے کہا: اللہ کے رسول! ہمارے پاس کوئی اور برتن نہیں ہے تو آپ نے فرمایا: تب تو نہیں ١ ؎۔
تخریج دارالدعوہ: صحیح البخاری/الٔ شربة ٨ (٥٥٩٢)، سنن ابی داود/الٔاشربة ٧ (٣٦٩٩)، سنن الترمذی/الٔعشربة ٦ (١٨٧١)، (تحفة الأشراف: ٢٢٤٠) (صحیح )
وضاحت: ١ ؎: یعنی پھر تو ان کے استعمال میں کوئی حرج نہیں ہے۔
قال الشيخ الألباني: صحيح
صحيح وضعيف سنن النسائي الألباني: حديث نمبر 5656
Top