سنن النسائی - نمازوں کے اوقات کا بیان - حدیث نمبر 551
أَخْبَرَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ مُحَمَّدٍ، ‏‏‏‏‏‏وَمُحَمَّدُ بْنُ الْمُثَنَّى، ‏‏‏‏‏‏وَاللَّفْظُ لَهُ، ‏‏‏‏‏‏قَالَا:‏‏‏‏ حَدَّثَنَا يَحْيَى، ‏‏‏‏‏‏عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ سَعِيدٍ، ‏‏‏‏‏‏قال:‏‏‏‏ حَدَّثَنِيعَبْدُ الرَّحْمَنِ الْأَعْرَجُ، ‏‏‏‏‏‏عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، ‏‏‏‏‏‏عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، ‏‏‏‏‏‏قَالَ:‏‏‏‏ مَنْ أَدْرَكَ سَجْدَةً مِنَ الصُّبْحِ قَبْلَ أَنْ تَطْلُعَ الشَّمْسُ فَقَدْ أَدْرَكَهَا، ‏‏‏‏‏‏وَمَنْ أَدْرَكَ سَجْدَةً مِنَ الْعَصْرِ قَبْلَ أَنْ تَغْرُبَ الشَّمْسُ فَقَدْ أَدْرَكَهَا.
جس شخص نے نماز فجر کا ایک سجدہ سورج نکلنے سے پہلے حاصل کرلیا تو اس کا کیا حکم ہے؟
ابوہریرہ ؓ کہتے ہیں کہ نبی اکرم نے فرمایا: جس نے سورج نکلنے سے پہلے نماز فجر کا ایک سجدہ پا لیا اس نے نماز فجر پالی ١ ؎ اور جس نے سورج ڈوبنے سے پہلے عصر کا ایک سجدہ پا لیا اس نے نماز عصر پالی ۔
تخریج دارالدعوہ: تفرد بہ النسائي، (تحفة الأشراف: ١٣٩٣٧)، مسند احمد ٢/٣٩٩، ٤٧٤ (صحیح )
وضاحت: ١ ؎: یہاں مقصد ایک پوری رکعت پالینے کا ہے، جیسا کہ عائشہ کی حدیث میں آ رہا ہے یعنی اس کی وجہ سے وہ اس قابل ہوگیا کہ اس کے ساتھ باقی اور رکعتیں ملا لے، اس کی یہ نماز ادا سمجھی جائیگی قضاء نہیں، یہ مطلب نہیں کہ یہ رکعت پوری نماز کے لیے کافی ہوگی، اور جو لوگ کہتے ہیں کہ نماز کے دوران سورج نکلنے سے اس کی نماز فاسد ہوجائے گی وہ کہتے ہیں کہ اس روایت کا مطلب یہ ہے کہ اگر اسے اتنا وقت مل گیا جس میں وہ ایک رکعت پڑھ سکتا ہو تو وہ نماز کا اہل ہوگیا، اور وہ نماز اس پر واجب ہوگئی مثلاً بچہ ایسے وقت میں بالغ ہوا یا حائضہ حیض سے پاک ہوئی یا کافر اسلام لے آیا ہو کہ وہ وقت کے اندر ایک رکعت پڑھ سکتا ہو، تو وہ نماز اس پر واجب ہوگئی لیکن حدیث رقم:( ٥١٧ ) سے جس میں فلیتم صلوٰتہ کے الفاظ وارد ہیں اس تاویل کی نفی ہو رہی ہے۔
قال الشيخ الألباني: صحيح
صحيح وضعيف سنن النسائي الألباني: حديث نمبر 550
It was narrated from Abu Hurairah (RA) that the Prophet (صلی اللہ علیہ وسلم) said: "Whoever catches up with a prostration of Subh before the sun rises, then he has caught up with it; and whoever catches up with a prostration of Asr before the sun sets, then he has caught up with it".
Top