مسجد میں نماز جنازہ ادا کرنے کا بیان
ام المؤمنین عائشہ رضی الله عنہا کہتی ہیں کہ رسول اللہ نے سہیل بن بیضاء ؓ کی نماز جنازہ مسجد ہی میں پڑھی تھی ١ ؎۔
تخریج دارالدعوہ: صحیح مسلم/الجنائز ٣٤ (٩٧٣) مطولاً، وقد أخرجہ: سنن ابی داود/الجنائز ٥٤ (٣١٨٩)، سنن الترمذی/الجنائز ٤٤ (١٠٣٣)، سنن ابن ماجہ/الجنائز ٢٩ (١٥١٨)، (تحفة الأشراف: ١٦١٧٥)، موطا امام مالک/الجنائز ٨ (٢٢)، مسند احمد ٦/٧٨، ١٣٣، ١٦٩ (صحیح )
وضاحت: ١ ؎: اس سے مسجد میں جنازہ پڑھنے کا جواز ثابت ہوتا ہے، اگرچہ آپ کا معمول مسجد سے باہر پڑھنے کا تھا۔
قال الشيخ الألباني: صحيح
صحيح وضعيف سنن النسائي الألباني: حديث نمبر 1967
Top