صحیح مسلم - نکاح کا بیان - حدیث نمبر 3455
أَخْبَرَنَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ مَسْعُودٍ، ‏‏‏‏‏‏قال:‏‏‏‏ حَدَّثَنَا خَالِدٌ، ‏‏‏‏‏‏قال:‏‏‏‏ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ، ‏‏‏‏‏‏عَنْ عَمْرِو بْنِ مُرَّةَ، ‏‏‏‏‏‏قال:‏‏‏‏ سَمِعْتُ أَبَا وَائِلٍيَقُولُ:‏‏‏‏ قال رَجُلٌ عِنْدَ عَبْدِ اللَّهِ:‏‏‏‏ قَرَأْتُ الْمُفَصَّلَ فِي رَكْعَةٍ، ‏‏‏‏‏‏قَالَ:‏‏‏‏ هَذًّا كَهَذِّ الشِّعْرِ لَقَدْ عَرَفْتُ النَّظَائِرَ الَّتِي كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقْرُنُ بَيْنَهُنَّ فَذَكَرَ عِشْرِينَ سُورَةً مِنَ الْمُفَصَّلِ سُورَتَيْنِ سُورَتَيْنِ فِي رَكْعَةٍ.
ایک رکعت میں دو سورتیں پڑھنا
ابو وائل شفیق بن سلمہ کہتے ہیں کہ ایک شخص عبداللہ بن مسعود ؓ کے پاس آ کر کہنے لگا: میں نے پوری مفصل ایک ہی رکعت میں پڑھ لی، تو انہوں نے کہا: یہ تو شعر کی طرح جلدی جلدی پڑھنا ہوا، مجھے وہ سورتیں معلوم ہیں جو ایک دوسرے کے مشابہ ہیں، اور جنہیں رسول اللہ ملا کر پڑھا کرتے تھے، تو انہوں نے مفصل کی بیس سورتوں کا ذکر کیا جن میں آپ دو دو سورتیں ایک رکعت میں ملا کر پڑھا کرتے تھے۔
تخریج دارالدعوہ: صحیح البخاری/الأذان ١٠٦ (٧٧٥)، صحیح مسلم/المسافرین ٤٩ (٨٢٢)، مسند احمد ١/٤٣٦، (تحفة الأشراف: ٩٢٨٨) (صحیح )
قال الشيخ الألباني: صحيح
صحيح وضعيف سنن النسائي الألباني: حديث نمبر 1005
Top