ہر جگہ نماز پڑھنے کی اجازت
جابر بن عبداللہ ؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہ نے فرمایا: پوری روئے زمین ١ ؎ میرے لیے سجدہ گاہ اور پاکی کا ذریعہ بنادی گئی ہے، میری امت کا کوئی بھی آدمی جہاں نماز کا وقت پائے نماز پڑھ لے ۔
تخریج دارالدعوہ: انظر حدیث رقم: ٤٣٢ (صحیح )
وضاحت: ١ ؎: یعنی اس عموم میں اونٹوں کے باڑے بھی شامل ہیں، مگر پھر بھی اس عموم سے دیگر دلائل کی بنیاد پر زمین کے بعض حصے مستثنیٰ ہیں مثلاً گندی اور ناپاک جگہیں۔
قال الشيخ الألباني: صحيح
صحيح وضعيف سنن النسائي الألباني: حديث نمبر 736
Top