سنن النسائی - قسامت کے متعلق - حدیث نمبر 4843
أخبرنا يوسف بن عيسى قال أنبأنا الفضل بن موسى قال أنبأنا يزيد وهو بن زياد بن أبي الجعد عن جامع بن شداد عن طارق المحاربي أن رجلا قال:‏‏‏‏ يا رسول الله هؤلاء بنو ثعلبة الذين قتلوا فلانا في الجاهلية فخذ لنا بثأرنا فرفع يديه حتى رأيت بياض إبطيه وهو يقول لا تجني أم على ولد مرتين
کیا کوئی شخص دوسرے کے جرم میں گرفتار اور ماخوذ ہوگا ؟
طارق محاربی ؓ سے روایت ہے کہ ایک شخص نے کہا: اللہ کے رسول! یہ بنو ثعلبہ ہیں جنہوں نے زمانہ جاہلیت میں فلاں کو قتل کیا تھا، لہٰذا آپ ہمارا بدلہ دلائیے، تو آپ نے اپنے دونوں ہاتھ اٹھائے یہاں تک کہ میں نے آپ کی بغل کی سفیدی دیکھی، آپ فرما رہے تھے: کسی ماں کا قصور کسی بیٹے پر نہیں ہوگا ایسا آپ نے دو مرتبہ کہا۔
تخریج دارالدعوہ: تفرد بہ النسائي (تحفة الأشراف: ٤٩٨٩)، وقد أخرجہ: سنن ابن ماجہ/الدیات ٢٦ (٢٦٧٠) (صحیح )
قال الشيخ الألباني: صحيح
صحيح وضعيف سنن النسائي الألباني: حديث نمبر 4839
It was narrated from Tariq and Muharibi that a man said: "O Messenger of Allah, these are Banu Thalabah who killed so and so during the Jahiliyyah: avenger us! He raised his arms until the whiteness of his armpits could be seen and said: "No mothers sin can affect her child," twice. (Shahih)
Top