جو شخص اپنے دل میں طلاق دے اس کے متعلق
ابوہریرہ رضی الله عنہ سے روایت ہے کہ نبی اکرم ﷺ، (عبدالرحمٰن کی روایت میں ہے رسول اللہ ﷺ) نے فرمایا: اللہ تعالیٰ نے میری امت سے معاف کردیا ہے جو وہ دل میں سوچتے ہیں جب تک کہ اسے زبان سے نہ کہیں اور اس پہ عمل نہ کریں ۔
تخریج دارالدعوہ: تفرد بہ النسائي (تحفة الأشراف: ١٤١٩٢) (صحیح )
قال الشيخ الألباني: صحيح
صحيح وضعيف سنن النسائي الألباني: حديث نمبر 3433
Top