سنن النسائی - طلاق سے متعلقہ احادیث - حدیث نمبر 3460
أخبرنا محمد بن منصور قال حدثنا سفيان عن عبد الملك بن عمير عن عطية القرظي قال:‏‏‏‏ كنت يوم حكم سعد في بني قريظة غلاما فشكوا في فلم يجدوني أنبت فاستبقيت فها أنا ذا بين أظهركم ‏.‏
لڑکے کا کس عمر میں طلاق دینا معتبر ہے؟
عطیہ قرظی کہتے ہیں کہ جب سعد ؓ نے بنو قریظہ کے مردوں کے قتل کا فیصلہ دیا تو اس وقت میں بچہ تھا، لوگوں کو میرے متعلق شبہ ہوا (کہ میں فی الواقع بچہ ہوں یا جوان؟ جب انہوں نے تحقیق کی) تو مجھے زیر ناف کے بالوں والا نہیں پایا اور میں بچ رہا۔ چناچہ میں آج تمہارے درمیان موجود ہوں۔
تخریج دارالدعوہ: سنن ابی داود/الحدود ١٧ (٤٤٠٤)، سنن الترمذی/السیر ٢٩ (١٥٨٤)، سنن ابن ماجہ/الحدود ٤ (٢٥٤١)، مسند احمد (٤/٣١٠، ٣٨٣، و ٥/٣١١، ٣١٢، سنن الدارمی/السیر ٢٦ (٢٥٠٧)، ویأتي عند المؤلف في القطع ١٧ برقم: ٤٩٨٤، ٤٤٠٥ (صحیح )
قال الشيخ الألباني: صحيح
صحيح وضعيف سنن النسائي الألباني: حديث نمبر 3430
It was narrated that Atiyyah Al-Qurazi said: "On the day that Sad passed judgment on Banu Quraizah I was a young boy and they were not sure about me, but they did not find any pubic hair, so they let me live, and here I am among you.
Top