سنن النسائی - زکوة سے متعلقہ احادیث - حدیث نمبر 2522
أَخْبَرَنَا أَحْمَدُ بْنُ سُلَيْمَانَ، ‏‏‏‏‏‏قَالَ:‏‏‏‏ حَدَّثَنَا أَبُو نُعَيْمٍ، ‏‏‏‏‏‏قَالَ:‏‏‏‏ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ، ‏‏‏‏‏‏عَنْ حَنْظَلَةَ، ‏‏‏‏‏‏عَنْ طَاوُسٍ، ‏‏‏‏‏‏عَنِ ابْنِ عُمَرَ، ‏‏‏‏‏‏عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ:‏‏‏‏ الْمِكْيَالُ مِكْيَالُ أَهْلِ الْمَدِينَةِ، ‏‏‏‏‏‏وَالْوَزْنُ وَزْنُ أَهْلِ مَكَّةَ.
صاع کی مقدار
عبداللہ بن عمر رضی الله عنہما کہتے ہیں کہ رسول اللہ نے فرمایا: پیمانہ اہل مدینہ کا پیمانہ ہے اور وزن اہل مکہ کا وزن ہے ١ ؎۔
تخریج دارالدعوہ: سنن ابی داود/البیوع ٨ (٣٣٤٠)، (تحفة الأشراف: ٧١٠٢)، ویأتی عند المؤلف برقم ٤٥٩٨ (صحیح )
وضاحت: ١ ؎: اس سے مراد سونا اور چاندی وزن کرنے کے بانٹ ہیں کیونکہ ان کا وزن دراہم سے کیا جاتا تھا اور اس وقت مختلف شہروں کے دراہم مختلف وزن کے ہوتے تھے اس لیے کہا گیا کہ زکاۃ کے سلسلہ میں اہل مکہ کے دراہم کا اعتبار ہوگا، اور ایک قول یہ ہے کہ چوں کہ اہل مدینہ کاشتکار تھے اس لیے وہ پیمائش اور ناپ کے احوال کے زیادہ جانکار تھے اور مکہ والے عام طور سے تاجر تھے اس لیے وہ تول کے احوال کے زیادہ واقف کار تھے اس لیے ایسا کہا گیا ہے۔
قال الشيخ الألباني: صحيح
صحيح وضعيف سنن النسائي الألباني: حديث نمبر 2520
It was narrated from Ibn ‘Umar that the Prophet ﷺ said: “The measure (to be used) is the measure of the people of Al Madinah, and the weight (to be used) is the weight of the people of Makkah.” (Da’if)
Top