سنن النسائی - خرید و فروخت کے مسائل و احکام - حدیث نمبر 4628
أَخْبَرَنَا قُتَيْبَةُ،‏‏‏‏ قَالَ:‏‏‏‏ حَدَّثَنَا اللَّيْثُ،‏‏‏‏ عَنْ نَافِعٍ،‏‏‏‏ عَنْ ابْنِ عُمَرَ،‏‏‏‏ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:‏‏‏‏ نَهَى عَنْ بَيْعِ حَبَلِ الْحَبَلَةِ.
پیٹ کے بچہ کے بچہ کو فروخت کرنا
عبداللہ بن عمر ؓ سے روایت ہے کہ نبی اکرم نے حاملہ کے حمل کو بیچنے سے منع فرمایا ١ ؎۔
تخریج دارالدعوہ: صحیح مسلم/البیوع ٣ (١٥١٤)، (تحفة الأشراف: ٨٢٩٦) (صحیح )
وضاحت: ١ ؎: یہ بیع زمانہ جاہلیت میں رائج تھی، آدمی اس شرط پر اونٹ خریدتا تھا کہ جب اونٹنی بچہ جنے گی پھر بچے کا بچہ ہوگا تب وہ اس اونٹ کے پیسے دے گا تو ایسی خریدو فروخت سے روک دیا گیا ہے، کیونکہ اس میں دھوکہ ہے، یہ بیع غرر ( دھوکہ والی بیع ) کی قبیل سے ہے۔
قال الشيخ الألباني: صحيح
صحيح وضعيف سنن النسائي الألباني: حديث نمبر 4624
It was narrated from Ibn Umar that: the Prophet (صلی اللہ علیہ وسلم) forbade selling the offspring of the offspring of a pregnant animal (Habal Al-Habalah)
Top