سنن النسائی - پاکی کا بیان - حدیث نمبر 324
أَخْبَرَنَا إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ، ‏‏‏‏‏‏قال:‏‏‏‏ أَنْبَأَنَا أَبُو مُعَاوِيَةَ، ‏‏‏‏‏‏قال:‏‏‏‏ حَدَّثَنَا هِشَامُ بْنُ عُرْوَةَ، ‏‏‏‏‏‏عَنْ أَبِيهِ، ‏‏‏‏‏‏عَنْ عَائِشَةَ، ‏‏‏‏‏‏قالت:‏‏‏‏ بَعَثَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أُسَيْدَ بْنَ حُضَيْرٍ وَنَاسًا يَطْلُبُونَ قِلَادَةً كَانَتْ لِعَائِشَةَ نَسِيَتْهَا فِي مَنْزِلٍ نَزَلَتْهُ، ‏‏‏‏‏‏فَحَضَرَتِ الصَّلَاةُ وَلَيْسُوا عَلَى وُضُوءٍ وَلَمْ يَجِدُوا مَاءً، ‏‏‏‏‏‏فَصَلَّوْا بِغَيْرِ وُضُوءٍ، ‏‏‏‏‏‏فَذَكَرُوا ذَلِكَ لِرَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، ‏‏‏‏‏‏فَأَنْزَلَ اللَّهُ عَزَّ وَجَلَّ آيَةَ التَّيَمُّمِ. قَالَ أُسَيْدُ بْنُ حُضَيْرٍ:‏‏‏‏ جَزَاكِ اللَّهُ خَيْرًا، ‏‏‏‏‏‏فَوَاللَّهِ مَا نَزَلَ بِكِ أَمْرٌ تَكْرَهِينَهُ إِلَّا جَعَلَ اللَّهُ لَكَ وَلِلْمُسْلِمِينَ فِيهِ خَيْرًا.
جو شخص وضو کے لئے پانی اور تیمم کرنے کے لئے مٹی نہ پا سکے
ام المؤمنین عائشہ ؓ کہتی ہیں کہ رسول اللہ نے اسید بن حضیر ؓ اور کچھ اور لوگوں کو بھیجا، یہ لوگ ام المؤمنین عائشہ ؓ کا ہار ڈھونڈ رہے تھے جسے وہ اس جگہ بھول گئیں تھیں جہاں وہ (آرام کرنے کے لیے) اتری تھیں، (اسی اثناء میں) نماز کا وقت ہوگیا، اور یہ لوگ نہ تو باوضو تھے اور نہ ہی انہیں (کہیں) پانی ملا، تو انہوں نے بلا وضو نماز پڑھ لی، پھر ان لوگوں نے اس کا ذکر رسول اللہ سے کیا، تو اللہ عزوجل نے تیمم کی آیت نازل فرمائی، تو اسید بن حضیر ؓ نے (ام المؤمنین عائشہ ؓ سے کہا) اللہ آپ کو اچھا بدلہ دے، اللہ کی قسم! جب بھی آپ کے ساتھ کوئی ایسا واقعہ پیش آیا جسے آپ ناگوار سمجھتی رہیں، تو اللہ تعالیٰ نے اس میں آپ کے لیے اور تمام مسلمانوں کے لیے بہتری رکھ دی۔
تخریج دارالدعوہ: سنن ابی داود/الطہارة ١٢٣ (٣١٧)، (تحفة الأشراف ١٧٢٠٥) (صحیح )
قال الشيخ الألباني: صحيح
صحيح وضعيف سنن النسائي الألباني: حديث نمبر 323
It was narrated that Aishah (RA) said: “The Messenger of Allah ﷺ sent Usaid bin Hudair and some other people to look for a necklace that Aishah (RA) had left behind in a place where she had stopped (while traveling). The time for prayer came and they did not have Wudu’, and they could not find any water, so they prayed without Wudu’. They mentioned that to the Messenger of Allah ﷺ , and Allah, the Mighty and Sublime revealed the verse of Tayammum. Usaid bin Uudair said: ‘May Allah reward you with good, for by Allah, nothing ever happened to you that you dislike, but Allah makes it good for you and the Muslims.” (Sahih)
Top