صحیح مسلم - خرید وفروخت کا بیان - حدیث نمبر 1546
أَخْبَرَنَا عَمْرُو بْنُ مَنْصُورٍ، ‏‏‏‏‏‏قال:‏‏‏‏ حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ رَجَاءٍ، ‏‏‏‏‏‏قال:‏‏‏‏ أَنْبَأَنَا إِسْرَائِيلُ، ‏‏‏‏‏‏عَنْ أَبِي حَصِينٍ، ‏‏‏‏‏‏عَنْ يَحْيَى بْنِ وَثَّابٍ، ‏‏‏‏‏‏عَنْ مَسْرُوقٍ، ‏‏‏‏‏‏عَنْ عَبْدِ اللَّهِ، ‏‏‏‏‏‏وَأَتَاهُ رَجُلٌ فَقَالَ:‏‏‏‏ إِنِّي قَرَأْتُ اللَّيْلَةَ الْمُفَصَّلَ فِي رَكْعَةٍ، ‏‏‏‏‏‏فَقَالَ:‏‏‏‏ هَذًّا كَهَذِّ الشِّعْرِلَكِنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَ يَقْرَأُ النَّظَائِرَ عِشْرِينَ سُورَةً مِنَ الْمُفَصَّلِ مِنْ آلِ حم.
ایک رکعت میں دو سورتیں پڑھنا
عبداللہ بن مسعود ؓ سے روایت ہے کہ ایک شخص ان کے پاس آیا اور کہنے لگا: میں نے آج رات ایک رکعت میں پوری مفصل پڑھ ڈالی، تو انہوں نے کہا: یہ تو شعر کی طرح جلدی جلدی پڑھنا ہوا، لیکن رسول اللہ حمٓ سے اخیر قرآن تک مفصل کی صرف بیس ہم مثل سورتیں ملا کر پڑھتے تھے ١ ؎۔
تخریج دارالدعوہ: تفرد بہ النسائي، (تحفة الأشراف: ٩٥٨٦) (صحیح الإسناد )
وضاحت: ١ ؎: وہ سورتیں یہ ہیں الرحمن اور النجم کو ایک رکعت میں، اقتربت اور الحاقہ کو ایک رکعت میں الذاریات اور الطور کو ایک رکعت میں الواقع ۃ اور نون کو ایک رکعت میں، سأل اور والنازعات کو ایک رکعت میں عبس اور ویل للمطففین کو ایک رکعت میں المدثر، اور المزمل کو ایک رکعت میں، ہل أتی اور لا أقسم کو ایک رکعت میں، عم یتسألون اور المرسلات کو ایک رکعت میں، اور والشمس کورت اور الدخان کو ایک رکعت میں۔
قال الشيخ الألباني: صحيح الإسناد
صحيح وضعيف سنن النسائي الألباني: حديث نمبر 1006
Top