سنن النسائی - پانیوں کا بیان - حدیث نمبر 328
أَخْبَرَنَا الْعَبَّاسُ بْنُ عَبْدِ الْعَظِيمِ، ‏‏‏‏‏‏قال:‏‏‏‏ حَدَّثَنَا عَبْدُ الْمَلِكِ بْنُ عَمْرٍو، ‏‏‏‏‏‏قال:‏‏‏‏ حَدَّثَنَا عَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ مُسْلِمٍ وَكَانَ مِنْ الْعَابِدِينَ، ‏‏‏‏‏‏عَنْ مُطَرِّفِ بْنِ طَرِيفٍ، ‏‏‏‏‏‏عَنْ خَالِدِ بْنِ أَبِي نَوْفٍ، ‏‏‏‏‏‏عَنْ سَلِيطٍ، ‏‏‏‏‏‏عَنْ ابْنِ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ، ‏‏‏‏‏‏عَنْ أَبِيهِ، ‏‏‏‏‏‏قال:‏‏‏‏ مَرَرْتُ بِالنَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَهُوَ يَتَوَضَّأُ مِنْ بِئْرِ بُضَاعَةَ، ‏‏‏‏‏‏فَقُلْتُ:‏‏‏‏ أَتَتَوَضَّأُ مِنْهَا وَهِيَ يُطْرَحُ فِيهَا مَا يُكْرَهُ مِنَ النَّتَنِ ؟ فَقَالَ:‏‏‏‏ الْمَاءُ لَا يُنَجِّسُهُ شَيْءٌ.
بیئر بضاء سے متعلق
ابو سعید خدری ؓ کہتے ہیں کہ میں نبی اکرم کے پاس سے گزرا، آپ بئر بضاعہ کے پانی سے وضو کر رہے تھے، میں نے عرض کیا: کیا آپ اس سے وضو کر رہے ہیں حالانکہ اس میں تو ایسی بدبودار چیزیں ڈالی جاتی ہیں جو ناگوار ہوتی ہیں؟ تو آپ نے فرمایا: پانی کو کوئی چیز ناپاک نہیں کرتی ۔
تخریج دارالدعوہ: تفرد بہ النسائی، (تحفة الأشراف ٤١٢٥)، مسند احمد ٣/ ١٥ (صحیح) (متابعات اور شواہد سے تقویت پاکر یہ روایت بھی صحیح ہے، ورنہ اس کے راوی " خالد " ١ ؎ اور " سلیط " ٢ ؎ وضاحت ١ ؎: قال إبن حجر: " مقبول " من السادسة ٢ ؎: قال إبن حجر: " مقبول " من السادسة
وضاحت: ١ ؎: لیکن یہ اس وقت ہے جب پانی دو قلہ کی مقدار کو پہنچ گیا ہو، اور جب تک وہ اس کے رنگ، بو اور مزہ میں سے کسی وصف کو بدل نہ دے، اگر دو قلہ سے کم ہو تو نجاست پڑنے سے پانی ناپاک ہوجائے گا، اسی طرح اگر رنگ مزہ اور بو کو نجاست نے بدل دیا، تو گویا وہ پانی نہیں رہا، اور جب پانی نہیں رہا تو اس میں پاک ہونے اور پاک کرنے کی صفت باقی نہیں رہی کیونکہ یہ صفت پانی ہی کی ہے۔
قال الشيخ الألباني: صحيح
صحيح وضعيف سنن النسائي الألباني: حديث نمبر 327
It was narrated from Ibn Abu Saeed Al-Khudri that his father said: “I passed by the Prophet ﷺ when he was performing Wudu’ from the well of Buda’ah. I said: ‘Are you performing Wudu’ from it when garbage is thrown into it?’ He said: ‘Water is not made impure by anything.” (Sahih)
Top