مسند امام احمد - حضرت نوفل بن معاویہ دیلی (رض) کی حدیثیں - حدیث نمبر 22712
مسنگ
حضرت نوفل بن معاویہ دیلی ؓ کی حدیثیں
حضرت نوفل ؓ ایک مرتبہ ابن عمر ؓ کے ساتھ مدینہ منورہ کے ایک بازار میں بیٹھے ہوئے تھے کہ نوفل کہنے لگے میں نے نبی کریم ﷺ کو یہ فرماتے ہوئے سنا ہے کہ ایک نماز ایسی ہے کہ اگر وہ کسی سے فوت ہوجائے تو گویا اس کے اہل خانہ اور مال و دولت تباہ ہوگئے حضرت ابن عمر ؓ نے فرمایا کہ نبی کریم ﷺ کا ارشاد ہے وہ نماز عصر ہے۔ گذشتہ حدیث اس دوسری سند سے بھی مروی ہے۔
Top