مسند امام احمد - حضرت ابوداؤدمازنی (رض) کی روایت - حدیث نمبر 22666
حَدَّثَنَا يَزِيدُ أَنْبَأَنَا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْحَاقَ عَنْ أَبِيهِ قَالَ قَالَ أَبُو دَاوُدَ الْمَازِنِيُّ حَدَّثَنَا يَزِيدُ أَنْبَأَنَا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْحَاقَ عَنْ أَبِيهِ قَالَ قَالَ مُحَمَّدٌ فَحَدَّثَنِي أَبِي عَنْ رَجُلٍ مِنْ بَنِي مَازِنٍ عَنْ أَبِي دَاوُدَ الْمَازِنِيِّ وَكَانَ شَهِدَ بَدْرًا قَالَ قَالَ إِنِّي لَأَتْبَعُ رَجُلًا مِنْ الْمُشْرِكِينَ لِأَضْرِبَهُ إِذْ وَقَعَ رَأْسُهُ قَبْلَ أَنْ يَصِلَ إِلَيْهِ سَيْفِي فَعَرَفْتُ أَنَّهُ قَدْ قَتَلَهُ غَيْرِي
حضرت ابوداؤدمازنی ؓ کی روایت
حضرت ابوداؤد مازنی ؓ جو غزوہ بدر کے شرکاء میں سے ہیں کہتے ہیں کہ میں قریش کے ایک آدمی کے پیچھے چلا تاکہ اس پر حملہ کروں لیکن قبل اس کے کہ میری تلوار اس تک پہنچتی اس کا سر خود ہی گرگیا میں سمجھ گیا کہ اسے کسی اور نے مجھ سے پہلے قتل کردیا ہے۔
Top