حضرت معاویہ بن حکم سلمی ؓ کی حدیثیں۔
حضرت معاویہ بن حکم ؓ سے مروی ہے کہ میں نے نبی کریم ﷺ سے پوچھا یا رسول اللہ! ﷺ یہ بتائیے کہ ہم زمانہ جاہلیت میں جو کام کرتے تھے مثلاً ہم پرندوں سے شگون لیتے تھے (اس کا کیا حکم ہے؟ ) نبی کریم ﷺ نے فرمایا یہ تمہارے ذہن کا ایک وہم ہوتا تھا اب یہ تمہیں کسی کام سے نہ روکے میں نے پوچھا یا رسول اللہ! ﷺ ہم کاہنوں کے پاس بھی جایا کرتے تھے؟ نبی کریم ﷺ نے فرمایا اب نہ جایا کرو۔