مسند امام احمد - حضرت محمود بن لبید اور محمود بن ربیع (رض) کی حدیثیں۔ - حدیث نمبر 22535
حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ زَكَرِيَّا بْنِ أَبِي زَائِدَةَ قَالَ أَخْبَرَنِي مُحَمَّدُ بْنُ إِسْحَاقَ عَنْ عَاصِمِ بْنِ عُمَرَ بْنِ قَتَادَةَ عَنْ مَحْمُودِ بْنِ لَبِيدٍ قَالَ اخْتَلَفَتْ سُيُوفُ الْمُسْلِمِينَ عَلَى الْيَمَانِ أَبِي حُذَيْفَةَ يَوْمَ أُحُدٍ وَلَا يَعْرِفُونَهُ فَقَتَلُوهُ فَأَرَادَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنْ يَدِيَهُ فَتَصَدَّقَ حُذَيْفَةُ بِدِيَتِهِ عَلَى الْمُسْلِمِينَ
حضرت محمود بن لبید اور محمود بن ربیع ؓ کی حدیثیں۔
حضرت محمود بن لبید ؓ سے مروی ہے کہ غزوہ احد کے دن حضرت حذیفہ ؓ کے والد حضرت یمان ؓ پر مسلمانوں کی تلواریں پڑنے لگیں مسلمان انہیں پہچان نہ سکے اور انہیں قتل کردیا نبی کریم ﷺ نے ان کی دیت ادا کرنا چاہی تو حضرت حذیفہ ؓ نے وہ دیت مسلمانوں پر ہی صدقہ کردی۔
Top