حضرت حذیفہ بن یمان ؓ کی مرویات
حضرت حذیفہ بن یمان ؓ سے مروی ہے کہ ایک مرتبہ میں نبی کریم ﷺ کے ہمراہ کسی راستے میں تھا چلتے چلتے کوڑا کرکٹ پھینکنے کی جگہ پر پہنچے تو نبی کریم ﷺ نے کھڑے ہو کر پیشاب کیا جسے تم میں سے کوئی کرتا ہے میں پیچھے جانے لگا تو نبی کریم ﷺ نے فرمایا قریب ہی رہو چناچہ میں آپ ﷺ کی پشت کی جانب قریب ہوگیا پھر نبی کریم ﷺ نے پانی منگوایا وضو کیا اور اپنے موزوں پر مسح فرما لیا۔